Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

2/28/16

پیام ِ مولانا روم The Message of Maulana Raom

پیام ِ مولانا روم
مولانا رومی فرماتے ہیں کہ آہ و زاری خدا کے حضور بڑی قدر رکھتی ہے کوئی مصیبت کسی سبب سے نہیں بلکہ مسبب الاسباب یعنی اللہ تعالی کی طرف سے آتی ہے۔ اس لیے آہ و زاری گناہوں کو معاف کرا دیتی ہے۔اور بہت سے مصائب دور کرا دیتی ہے۔ سورہ ہود اور سورہ نوح میں آیا ہے کہ توبہ و استغفار کرو تمہاری سب مصیبتیں دور ہو جائیں گی۔ اللہ تعالی کے حضور رونے والے کے آنسوؤں کو شہید وں کے خون کے برابر درجہ عطا ہوا ہے اور یہ بھی ایک حدیث شریف میں ہے کہ رونے والے کا دوزخ میں جانا اتنا ہی نا ممکن ہے جتنا کہ گائے کا واپس چلا جانا  ممکن نہیں ۔ مولانا فرماتے ہیں:
کہ برابر مے نہد شاہ مجید                         اشک را در فضل با خون ِ شہید
ترجمہ: کیونکہ اللہ تعالی نے رونے والے کے آنسوؤ ں کو فضیلت میں شہید  کے خون کے برابر رکھا ہے
ایک شعر میں مولانا روم نے بہت بڑی بات کہی کہ
با تضرع باش تا شاداں شوی                    گریہ کن تابے دہاں خنداں شوی
ترجمہ:  زاری میں مشغول رہو تا کہ تم خوش رہو گریہ کرو تاکہ تم بنا منہ کے بھی ہنسو۔
اس شعر کے اندر مولانا فرماتے ہیں جو اللہ کے خوف سے روتا ہے وہ ظاہری طور پر رو رہا ہوتا ہے لیکن اللہ تعالی اسے دنیا کے غم اور خوف سے آزاد کر دیتے ہیں اور وہ حقیقت میں خوش و خرم ہوتا ہے اور نور کے جلوے اسے کا احاطہ کیے رکھتے ہیں اور اس کے روح ترو تازا اور شاداب ہوتی ہے اور ہمیشہ خوش رہتی ہے۔اور مولانا روم فرماتے ہیں کہ جہاں کہیں بھی رونے روانے والی آنکھیں ہوتی ہیں وہاں اللہ کی رحمت کی رم جھم لگی رہتی ہے جیسے جہاں کہیں پانی بہتا رہتا ہو وہاں سبزہ رہتا ہے :
ہر کجا آب ِ رواں سبزہ بود              ہر کجا شک ِ رواں ، رحمت شود
ترجمہ: جہاں کہیں پانی بہتا ہو وہاں سبزہ رہتا ہے اسی طرح جہاں بہنے والے آنسو ہوں وہاں اللہ کی رحمت رہتی ہیں۔
مولانا روم التجا اور دعا کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
رحم خواہی رحم کن بر اشکبار                     رحم خواہی بر ضعیفاں رحم آر

ترجمہ: تو رحم چاہتا ہے تو اشکبار پر رحم کر اور رحم چاہتا ہے تو کمزوروں پر رحم کر ۔
Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Online People

Blog Archive

Blog Archive