Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

1/7/19

کون و مکاں میں یارو آباد ہیں تو ہم ہیں









کون و مکاں یارو آباد ہیں تو ہم ہیں

اس ارض و سما کی بنیاد ہیں تو ہم ہیں


وحدت سے تا بہ کثرت سب سے ظہور اپنا

گر ایک ہیں تو ہم ہیں ہفتاد ہیں تو ہم ہیں


سب مرز بوم  عالم ہے جلوہ گاہ اپنی

ویران ہیں تو ہم ہیں آباد ہیں تو ہم ہیں


اقلیم خیر وشر میں ہے حکم اپنا جاری

گر داد ہیں تو ہم ہیں بیداد ہیں تو ہم ہیں


اس گلشنِ جہاں میں سب ہے بہار اپنی

گر قمری ہیں تو ہم ہیں شمشاد ہیں تو ہم ہیں


ہیں جوہر اپنے یارو ہر رنگ میں نمایاں

گر تیغ ہیں تو ہم ہیں جلاد ہیں تو ہم ہیں


ہے دست گاہ اپنی سب شے میں کار فرما

گر فصد ہیں تو ہم ہیں فصاد ہیں تو ہم ہیں


یہ دار گیر عالم سب اپنی حالتیں ہیں

گر دام ہیں تو ہم ہیں صیاد ہیں تو ہم ہیں


یہ راز ہم نے آثم خادم صفی سے پایا

گر رشد ہیں تو ہم ہیں ارشاد ہیں تو ہم ہیں



شاہ آثم

Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Online People

Blog Archive

Blog Archive