جانا تو تھا ہی تجھے
خدا کا امر تھا ، ماں
تیری زندگانی گویا
وقتِ سحر تھا ، ماں
ہر نشیب و فرازِ
زندگی میں سہیل
ڈوبتی سمبھلتی ناؤ
کا لنگر تھا ، ماں
میری نادانیوں کو ذرا
ہس کے بھلا دینا
کتنا عظیم عفو و
درگزر کا پیکر تھا ، ماں
کون سنبھالے گا مجھے
زمانے کے تھپیڑوں میں
شب ِ دیجور میں
دکھائے گا منزل
تو مشعلِ راہ تیرا
سراپا منور تھا ، ماں
مصائب زمانے کے بہت
ڈرتے تھے ہم سے
اک سایۂ رحمت اک
دعاؤںسے پر بحر تھا ، ماں
کروڑوں رحمتیں خدا
تیری مرقد میں اتارے
سہیل تیرے ہی دم سے
تاجور تھا، ماں
محمد سہیل عارف معینی
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You