Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

9/22/19

رسول اللہ ﷺ 4 سے 12 برس کی عمر تک


رسول اللہ ﷺ 4 سے 12 برس کی عمر تک
حضرت کی عمر مبارک چھ سال کی ہوئی تو آپ کی والدہ آپ کو ساتھ لے کر مدینہ میں آپ کے دادا کے نہال بنو عدی بن نجار میں ملنےگئی بعض کہتے ہیں کہ اپنے شوہر کی قبر کی زیارت کے لئے گئی تھی ام ایمن ساتھ تھی جب واپس آئی تو راستے میں مقام ابوا میں انتقال فرما گئیں اور وہیں دفن ہوئیں۔ ہجرت کے بعد جب حضرت کا گزر بنونجار پر ہوا تو اپنے قیام مدینہ کا نقشہ سامنے آ گیا اور اپنے قیام گاہ کو دیکھ کر فرمایا اس گھر میں میری والدہ مجھے لے کر ٹھہری تھیں میں بنی عدی بن نجار  کے تالاب میں تیرا کرتا تھا۔
عبدالمطلب و ابو طالب کی کفالت
ام ایمن حضرت کو مکہ میں  لائیں اور آپ کے دادا کے حوالے کیا عبدالمطلب آپ کی پرورش کرتے رہے مگر جب آپ کی عمر مبارک آٹھ سال کی ہوئی تو اس نے بھی وفات پائی اور حسب وصیت  آپ  کا چچا ابوطالب علیؓ کا باپ اور آپ کے والد عبداللہ کا ماں  جایا بھائی تھا آپ کی تربیت کا کفیل ہوا ابو طالب نے آپ کی کفالت کو بہت اچھی طرح انجام دیا اور آپ کو اپنی ذات اور بیٹوں پر مقدم رکھا۔

Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Online People

Blog Archive

Blog Archive