کملی والے محمد کی
ساری دنیا دیوانی ہے
والضحی کا حسیں مکھڑا
طہ کی پیشانی ہے
سرکار کی خدمت میں
جبریل امیں بولے
دونوں عالم میں اے
آقا تیرا کوئی نہ ثانی ہے
دیکھی نہ سنی ہو گی
ایسی تو زمانے میں
جیسی میرے آقا کی
پاکیزہ جوانی ہے
گر ڈھونڈنا چاہو گے محشر میں محمد کو
کاندھوں پہ حسیں کملی
آقا کی نشانی ہے
وہ چاند کو توڑتے ہیں
اور توڑ کے جوڑتے ہیں
محبوب ہیں وہ رب کے
کیا تم کو حیرانی ہے
اعمال ہمارے ہی کر
دیتے ہمیں رسوا
صدقے میں محمد کے اللہ کی مہربانی ہے
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You