Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

12/15/19

مشورہ کرنا حکم الہی سنت رسول ﷺ


مشورہ کی اہمیت۔
مشورہ کرنا سے مراد ہے انسان کا اپنے کام کے لیے کسی دوسرے انسان سے رائے لینا تا کہ کام میں بہتری آئے اور جو کام کرنے جا رہا ہے اس میں کوئی غلطی نہ ہو جائے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالی نے رسول اللہ ﷺ سے  ارشاد فرمایا : اے حبیب معاملات میں لوگوں سے مشورہ فرما لیں۔مشورہ کرنا رسول اللہ ﷺ کی سنت ہے ۔ آپ نے جب بھی جنگ کے لیے تیاری کی آپ نے مشورہ کیا  اور پھر جو مشورہ اچھا ملتا اس کے مطابق عمل بھی کیا مثلا غزوہ بدر کے قیدیوں کے بارے میں مشورہ طلب کیا گیا ، غزوہ احد کے موقع پر شہر سے باہر جا کر جنگ کرنا یہ صحابہ کرام کا مشورہ تھا جسے مانا گیا اسی طرح خندق کے کھدوائی بھی صحابہ کرام کا مشورہ تھا جسے رسول اللہ ﷺ نے عملی جامہ پہنایا۔ مشورے کے بارے میں چند ایک احادیث مبارکہ ذیل میں ذکر کی  جا رہی ہیں۔
۱: سعید بن مسیب ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ انسان مشورے کے بعد ہلاک  نہیں ہوتا۔
۲: رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ استخارہ کے بعد انسان ناکام نہیں ہوتا اور مشورہ کے بعد سرمندہ نہیں ہوتا۔
۳: رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس سے مشورہ طلب کیا جائے  وہ امانت دار ہوتا ہے اسے امانت داری کا پورا حق ادا کرنا چاہیے۔

Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Online People

Blog Archive

Blog Archive