میں
ان کے نازوں پہ لٹ گیا ہوں مگر وہ مجھ پہ فدا
نہیں ہے
وہ
ایسے ٹھکرا رہے ہیں مجھ کو کہ جیسے میرا خدا نہیں ہے
کہا
جو میں نے مریضِ غم ہوں مری حالت پہ بھی رحم کھانا
وہ
چل دیے صرف اتنا کہہ کے تیرے درد کی دوا نہیں ہے
کہا
جو میں نے مجھے بھی دو گھونٹ پلا نظر سے
پلا نظر سے
لگے
وہ کہنے کہ ہوش میں آ ، نظر ہے یہ میکدہ نہیں ہے
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You