جو کھاتے ہیں جہاں والے
سخاوت ہے محمدکی
غریبوں پر کرم کرنا یہ
عادت ہے محمدکی
خدا کی حمد سے واقف میرے
سرکار طیبہ ہیں
خدا کے روبرو رہنا عبادت
ہے محمدکی
محمد
ہیں نبی ایسے گناہ گاروں نہ گھبرانا
لگے گی جو سر محشر عدالت
ہے محمد کی
جسے آل نبی کہتے ہیں وہ
اولاد زہرا ہے
بچایا دین کو جس نے وہ
عترت ہے محمدکی
میں سنتا ہوں کے طیبہ کی
طرف تو آتی جاتی ہے
ہوا جلدی بتا کیسی طبیعت
ہے محمد کی
بتا ساجدؔ وہ کیا شے ہے جو
بخشش کا وسیلہ ہے
تو بخشش کے لیے کافی محبت
ہے محمد کی
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You