حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دن مسجد میں تشریف
لے گئے تو آپ نے وہاں حضرت ابوامامہ انصاری ؓ کو دیکھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا اے ابو امامہ! اس وقت میں جبکہ نماز کا وقت نہیں ہے مسجد میں کیوں
اور کیسے بیٹھے ہو؟ حضرت ابو امامہؓ نے کہا اے رسول خدا ﷺ میں بہت سے فکروں اور قرضوں کے بوجھ سے پریشان
ہوں ۔آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا ایک ایسا کلام
نہ تمہیں سکھاؤ ں کہ جب تم اس کو پڑھو تو اللہ پاک تمہاری فکر کو دفعہ فرما دے اور
تمہارے قرض کو ادا کر دے ۔حضرت ابو امامہ نے کہا کیوں نہیں یارسول اللہﷺ ارشاد فرمائیے آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا تم روزانہ صبح
أللّٰھُمَّ
اِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالْحُزْنِ، وَأَعُوْذُبِکَ مِنَ الْعَجْزِ
وِالْکَسْلِ، وَأَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ، وَأَعُوْذُبِکَ مِنْ
غَلَبَةِ الدَّیْنِ وَقَھْرِ الرِّجَالِ․
پڑھ لیا کرو حضرت ابو امامہ کہتے ہیں کہ میں نے اس دعا کو پڑھا تو میری
فکر جاتی رہیں اور خدا پاک نے میرے قرض کو بھی ادا فرما دیا۔
ابوداود حدیث نمبر 1555
MASHA ALLAH while I was looking for this Hadees Mubarak I got it from your page
ReplyDeleteMay ALLAH Almighty bless you with his blessings