غم
کی سوغات ہے خموشی ہے
چاندنی
رات ہے خموشی ہے
میں
اکیلا نہیں کہ باتیں ہوں
وہ
مرے سات ہے خموشی ہے
میری
بربادیوں کی سازش میں
ضبط
کا ہات ہے خموشی ہے
کیسا
آسیب ہے کہ ہر جانب
جشن
جذبات ہے خموشی ہے
وقت
کے زخم زخم ہونٹوں پر
ان
کہی بات ہے خموشی ہے
پھر
اسی طرح گرم ماتھے پر
کانپتا
ہاتھ ہے خموشی ہے
صبح
نو ہو کہ شام غم اسلمؔ
گوشۂ
ذات ہے خموشی ہے
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You