سیدنا
ابو ہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک دفعہ حضرت ابو بکر صدیق ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا
یا رسول اللہ ﷺ مجھے ایسے کلمات سکھائیں جو میں صبح و شام پڑھا کروں تو رسول اللہ
ﷺ نے ارشاد فرمایا یہ کلمات:
اللھم فَاطِرَالسَّمٰوٰتِ
و الاَرضِ عالمَ الغَیبِ و الشَّھَادَۃِ ۔رَبَّ کُلِّ شَیئ و مَلِیکِہٖ اَشھدُ ان
لا اِلٰہَ اِلَّااَنتَ اَعوذُ بِکَ مِن شَرِّ نَفسِی و شَرِّ الشَّیطانِ و شِرکِہٖ۔
ترجمہ:
اے اللہ زمین و آسمان کے پیدا کرنے والے ظاہر اور پوشیدہ کو جاننے والے، ہر چیز
کے مالک اور پروردگار! میں گواہی دیتا ہوں
کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ میں تیری پناہ مانگتا ہوں اپنے نفس کے شر سے اور شیطان کے شر سے اور اس کے شرک سے۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ یہ دعا صبح و
شام اور رات کو سوتے وقت پڑھا کرو۔
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You