Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

2/11/20

کتب حدیث کی اقسام و انواع


کتب حدیث کی اقسام و انواع
الجامع:  جس کتاب میں اسلام سے متعلق ہر قسم کے مباحث موجود ہوں۔ خواہ  ا ن کا تعلق عقائد سے ہو یا  احکام سے، تاریخ سے ہو یا تفسیر سے، فتن سے ہو یا ملاحم سے، یا  بحث الفاظ سے یا ان کے علاوہ جو مباحث بھی احادیث میں ملتے ہیں جیسے امام بخاری کی الجامع الصحیح اور امام ترمذی کی الجامع۔
المسند:  ہر وہ کتاب جو ہر صحابی کی روایت موضوع اور عنوان کی طرف نظر کئے بغیر علیحدہ علیحدہ جمع کردی گئی ہوں۔ جیسے مسند احمد بن حنبل اور مسند ابی داود الطیاسی۔
السنن:  حدیث کی ایسی کتاب جس کو فقہی ترتیب کے مطابق مرتب کیا گیا ہو اس میں موقوف یا مقطوع روایات سے گریز کی کوشش کارفرماہو۔ جیسے سنن اربعہ،ابو داؤد نسائی سنن، بہقی۔
المعجم: وہ کتاب جس میں مؤلف اساتذہ کے ناموں کے حروف تہجی کی ترتیب سے احادیث جمع کرتا ہے جیسے امام طبرانی کی معجم کبیر،اوسط اور معجم صغیر۔
العلل:  وہ کتاب جس میں معلول احادیث جمع کردی گئی ہوں اور ان کے علل بھی بیان کر دی گئی ہوں۔ جیسے علل ابن ابی حاتم،  علل احمد بن حنبل و علل دار قطنی۔
المستدرک:  ہر وہ کتاب جس میں اس کا مولف وہ احادیث جمع کرتا ہے جو کسی دوسری کتاب کے مؤلف کی شرط پر پاتا ہے اور اس سے رہ گئی ہوتی ہیں جیسے مستدرک الحاکم ابوعبداللہ محمد۔
المستخرج:  ہر وہ کتاب جس میں مؤلف کسی کتاب کی احادیث کو اپنی سندوں کے ساتھ تخریج کرتا ہے اس کے مؤلف کی اسناد  سے قطع نظر اور بسا اوقات یہ اس کے شیخ یا اوپر کسی طبقہ میں اس سے مل جاتا ہے جیسے المستخرج علی الصحیحین لابی نعیم اصبہانی اور مستخرج  اسماعیلی علی البخاری۔
المصنف: ایسی کتاب جو فقہی ابواب کے مطابق مرتب کی گئی ہو۔ جس میں احادیث مرفوعہ، موقوفہ اور مقطوعہ کے ساتھ ساتھ تبع تابعین کے فتاوٰی بھی جمع کیے گئے ہوں جن سے کوئی محدث اور فقیہ بھی صرف نظر نہیں کر سکتا۔ جیسے مصنف عبد الرزاق و مصنف ابن ابی شیبہ۔
الاجزاء:  جزء وہ کتابچہ ہے جس میں ایک راوی یا کسی خاص حدیث یا کسی خاص مسئلہ سے متعلق احادیث جمع کر دی گئی ہوں۔ جیسے جزءالقرأۃ اور جزء رفع الیدین کلاھما للبخاری۔
الاطراف:ہر وہ کتاب جس میں حدیث کا ابتدائی ٹکڑا ذکر کیا جاتا ہے اس ٹکڑے سے پوری حدیث کی پہچان ہو جاتی ہے آخر میں اس کتاب کا حوالہ ہوتا ہے جس میں یہ حدیث ہوتی ہے۔
الاربعین:  اربعین سے مراد وہ کتاب ہے جس میں کسی ایک باب سے متعلق یا مختلف ابواب یا مختلف سندوں سے چالیس احادیث جمع کی گئی ہوں۔ جیسے اربعین نووی۔دوسری اربعین  کے مقابلہ میں اس کو تلقی بالقبول حاصل ہوا ہے۔

Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Online People

Blog Archive

Blog Archive