اللہ جل جلا لہ کا بندوں پر حق اور بندوں کا اللہ جل شانہ پر حق:
عَن مُعَاذ
بِن جَبَل رضی اللہ تعالی عنہ قال کنتُ رَدِفِ
النَّبی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم عالی حِمَارِ فقال : یا معاذ ھل تَدرِی ما حقُّ
اللہِ علی عبادِہ و ما حقُّ العبادِ علی
اللہِ ؟ قلتُ : اللہُ و رسولُہ اَعلَمُ ،
قال : فاِنَّ حقَّ اللہ علی العبادِ ان یَّعبُدُوہُ و لا یُشرِکُوا بِہ شیئًا و حقَّ العبادِ علی
اللہِ ان لا یُعذِّبَ مَن لا یُشرِکُ
باللہِ شیئًا (صحیح بخاری، 2856، الجھاد۔صحیح مسلم ۳۰ ، الایمان)
ترجمہ: حضرت
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری
پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ اے معاذ! تمہیں معلوم ہے کہ بندوں پر اللہ کا کیا حق ہے؟ اور اللہ پر بندوں کا
کیا حق ہے؟ میں نے عرض کیا اللہ اور اس کا
رسول ہی بہتر جانتا ہے۔تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ بندوں پر اللہ کا حق یہ
ہے کہ اسی کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی
کو شریک نہ ٹھہرائیں پھر آپ ﷺ فرمایا کہ اللہ پر بندوں کا حق ہے کہ جب وہ اس کے
ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں تو انہیں عذاب نہ
دے۔
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You