طبی
مقاصد کے لیے اپنے آپ کو محصور کر لینا :
عن عائشہ رضی اللہ عنھا انھا قالت
سالتُ رسول َاللہ ﷺ عن الطاعون فاخبرنی
رسول اللہ ﷺ انہ کان عذاباً یبعثہ اللہ تعالی علی من یشاء فجعلہ رحمۃ للمؤمنین
فلیس من رجل یقع الطاعون فیمکث فی بیتہ صابراً محتسباً یعلم انہ لایصیبہ الا ما
کتب اللہ لہ الا کان لہ مثل اجر الشھید۔ ( مسند امام احمد بن حنبل)
ترجمہ:سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں میں
نے رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا طاعون ایک عذاب تھا اللہ
تعالی جس پر چاہتا بھیجتا تھا ، اور اس امت کے لیے اس نے رحمت بنا دیا ہے تو جو شخص زمانہ طاعون میں اپنے گھر میں صبر
کرے اور طلبِ ثواب کے لیے اس اعتقاد کے ساتھ ٹھہرا رہے
کہ اسے وہی پہنچے گا جو اللہ تعالی نے اس کے لیے لکھ دیا ہے۔ تو اس کے لیے شہید کا ثواب ہے۔
بخاری کتاب الطب میں یہ الفاظ موجود ہیں ، لیس من عبد یقع الطاعون فینکث فی بلدہ صابراً محتسباً ( بخاری کتاب الطب)
ترجمہ: کوئی ایسا بندہ نہیں کہ طاعون واقع ہو اور وہ اپنے
شہر میں صبر کے ساتھ ٹھہرا رہے۔
بخاری شریف کی ایک اور روایت میں یہ الفاظ ہیں ، لیس من احد یقع الطاعون فیمکث فی بلدہ صابراً محتسباً ( بخاری کتاب الانبیاء باب حدیث الغار)
ترجمہ: کوئی ایسا شخص نہیں کہ طاعون واقع ہو پھر وہ اپنے
شہر میں صبر کرتے ہوئے ثواب کی خاطر ٹھہرا رہے۔
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You