Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

6/30/20

دینی طلباء انٹر نیٹ کا استعمال کیسے کریں: How to search a specific Topic for Religious Students


دینی علوم کے طلبا ء انٹرنیٹ سے استفادہ کیسے کریں:
جہاں پر دوسرے علوم کے لیے انٹر نیٹ سے مدد حاصل کی جاتی ہے اور سماجی و سائنسی علوم حاصل کرنے والے طلباء انٹر نیٹ کا استعمال بے تحاشا کرتے ہیں اور  اور بہت سی مفید معلومات ملتی بھی ہیں۔ وہاں دینی علوم کا حصول بھی انٹر نیٹ نے بہت آسان کر دیا ہے، لیکن یہاں ایک بات بہت تشویش ناک ہے کہ  علمِ دین کے لیے دین کے طلباء کو کوئی باقاعدہ  تربیت نہیں دی جاتی اور نہ اس کی طرف کوئی خاص توجہ دی جاتی ہے۔  اس کالم میں دین کے طلباء کے لیے  ایک مختصر الفاظ میں وضاحت کی جائے گی کہ کیسے انٹر نیٹ سے ہم دینی علوم تک رسائی کر سکتے ہیں۔
        احتیاط:
        انٹر نیٹ پر علوم کے حصول میں ایک بات کا خاص خیال رکھا جائے  کہ یہ ڈیجیٹل دنیا جتنی مفید ہے اتنی نقصان دہ بھی ہے کیون کہ یہاں کسی کو کوئی روکنے والا نہیں جو جس کا من کرتا ہے شیئر کرتا چلا جاتا ہے اور پڑھنے والے کا دماغ خراب ہو جاتا ہے اور بڑی حد تک عقائد پر بھی ضرب پڑتی ہے، اس لیے بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے کوئی بھی مسئلہ پڑھ کر اس پر یقین نہیں کر لینا چاہیے بلکہ اس کے مخالفت میں بھی رائے لینی چاہیے اس بات کے غلط صحیح ہونے کیلیے خوب چھان بین اور محنت کرنی چاہیے۔
        انٹر نیٹ سے دینی علوم کیسے حاصل کریں؟:
        انٹر نیٹ ایک ایسی کتاب ہے کہ جس میں کروڑوں کی تعداد میں کتابیں ہیں اور آپ کو بہت زیادہ محنت کی ضرورت نہیں بس بنیادی ویب سرفنگ کی تربیت درکار ہے جو کہ آنے والی سطور میں مہیا کی جارہی ہے:۔
        جی:   سب سے پہلے آپ   گوگل سرچ انجن کھولیں گے۔ پھر اس کی سرچ بار میں
آپ کو کوئی بھی مسئلہ درکار ہے کسی  عنوان کے تحت آپ مطالعہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس عنوان کے متعلق چند الفاظ  لکھیں گے اور سرچ والے آئی کان پر کلک کریں گے یا اپنے کی بورڈ سے Enter ہر کلک کریں گے تو گوگل آپ کے سامنے اس کے متعلق بہت سے پیج اوپن کر دے گا اب آپ ان میں سے جو چاہیں اس پر کلک کر کے پڑھیں۔ پھر واپس جا کر دوسرے آرٹیکل کو پڑھیں اسی طرح جتنے چاہیں آرٹیکل آپ پڑھ سکتے ہیں۔ اگر آپ سٹینڈر کا پڑھنا چاہتے ہیں تو کوشش کریں دیکھیں اور غور کریں ان سائٹس میں سے اگر کوئی روزانہ کا جریدہ ہے مثلا کوئی اخبار اوپن ہو گیا ہے تو اس کوپڑھیں یا جس شخص پر آپ کو اعتماد ہے اس کا آرٹیکل پڑھیں۔ چند ایک ویب سائٹس کے لنک میں نیچے دے رہا ہوں اگر وہ میسر آئیں تو ضرور پڑھیں یہ سب ثابت شدہ اور قابل اعتماد بھی ہیں اور ذمہ دار لوگ ان کو چلا رہے ہیں اور ان پر مواد اپلوڈ کرتے ہیں۔
The Fatwa دینی فتاوہ جات کے لیے بہت اہم سائٹ ہے
www.thefatwa.com
https://www.mohaddis.com  مکتبہ اہلِ حدیث کی سائٹ ہے
http://www.deeneislam.com منہاج القرآن  کی ویب سائٹ



اس کے علاوہ ایک اور طریقہ ہے مطالعہ کا وہ یہ کہ آپ  فری آن لائن لائبریری میں جائیں اور کتاب ڈاون لوڈ کریں اور پڑھیں یا  آن لائن بنا ڈاون لوڈ کیے بھی پڑھ سکتے ہیں ۔ ایسی لائبریریوں کے لنکس بھی ذیل میں موجود ہیں۔
https://besturdubooks.net  مکتبہ دیوبند کی لائبریری

Share:

4 comments:

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Online People

Blog Archive

Blog Archive