Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

7/4/20

قرآنی معلومات: For FPSC, PPSC and for interview some questions and their answers


1) لفظ قرآن کس سے مشتق ہے؟    قرأ یقرأ سے
2) قرآن کا لفظی معنی کیا ہے؟ سب سے زیادہ پڑھی جانےو الی کتاب
3)جبرائیل امین کو حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی مرتبہ اصلی صورت میں دیکھا ؟ 3 مرتبہ
4)غار حرا اور معراج کے علاوہ وہ کونسا تیسرا معروف مقام ہے جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرائیل علیہ السلام کو اصل صورت میں دیکھا؟ مکہ میں مقام جیاد یا اجیاد
5)پہلی وحی کے بعد جب حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے تو حضرت خدیجہ سے کیا ارشاد فرمایا ؟ زملونی زملونی
6)حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے کس چچا زاد بھائی کے پاس لےگئیں؟ ورقہ بن نوفل
7)پہلی وحی میں کس سورۃ کی اور کتنی آیات نازل ہوئیں؟ سورہ علق  5 آیات
8)پہلی وحی کے بعد کتنا عرصہ تک وحی نازل نہ ہوئی ؟ 6 ماہ بعد
9)دوسرے نمبر پر کس سورۃ کی آیات نازل ہوئیں ؟ سورہ الشمس
10)وحی کا لفظی معنی کیا ہے ؟ خفیہ اشارہ کرنا
11)رؤیائے صادقہ سے کیا مراد ہے؟ سچے خواب جو حضور ﷺ کو اعلان نبوت سے پہلے آتے تھے
12)صلصلۃ الجرس سے کیا مراد ہے ؟ گھنٹیوں کا بجنا ۔
13)حضرت جبرائیل امین کس صحابی کی شکل میں آتے تھے ؟ دحیہ کلبی
14)قرآن کے ذاتی و صفاتی نام کتنے ہیں ؟ذاتی 5 صفاتی 55 نام
15) قرآن کریم میں کتنے رکوع ہیں ؟540
16)قرآن کریم کی کتنی آیات ہیں ؟6666/6236
17) قرآن کریم میں کتنے سجدے ہیں ؟14
18)مکی سورتوں کی تعداد بتائیے. 86
19) مدنی سورتیں کتنی ہیں ؟28
20)حروف مقطعات کی تعداد بتائیں. 14/29
21) حروف مقطعات کتنی سورتوں کے شروع میں ہیں ؟29
قرآن کریم کی آخری نازل ہونے والی آیت کونسی ہے؟نیز سورۃ کانام اور آیت نمبر بھی بیان کریں. سوری بقرہ کی آیت نمبر 281 وَاتَّقُوْا يَوْمًا تُرْجَعُوْنَ فِيْهِ اِلَى اللّـٰهِ ۖ ثُـمَّ تُـوَفّـٰى كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَهُـمْ لَا يُظْلَمُوْنَ  
22)آخری نازل ہونے والی آیت حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال سے کتنے روز قبل نازل ہوئی ؟9 روز
23)تکمیل دین کی آیت کب اور کہاں نازل ہوئی ؟یوم عرفہ جمعہ کے دن میدان عرفات میں سورہ مائدہ
24)قرآنی مجید کی موجودہ ترتیب کو کس نام سے یاد کرتے ہیں ؟ توقیفی
25) آیت کاکیا مطلب ہے؟نشانی
26)سورۃ کا معنی بتائیں. (اسم) - قران پاک کا ایک حصہ جو مخصوص یا متفرق تعلیمات واحکام اور واقعات پر مشتمل ہو ، سورت (2) لمبی اور خوبصورت عمارت (3) دیوار کا ایک ردہ (4) عمارت کی ایک منزل (5) بلند رتبہ (6) فضیلت وبڑائی (7) عزت وشرافت (8) نشان
27)سبع المثانی سے کیامرادہے؟سات آیات والی
28) سورۃ یس کا دوسرا نام کیا ہے؟قال رسول اللہ ﷺ :  یسین قلب القرآن ( امام احمد، ابو داود ، نسائی ، ابن ماجہ)
29)سنام القرآن کس سورۃ کو کہتے ہیں ؟ سورہ بقرہ
30)عروس القرآن سے کونسی سورۃ مراد ہے ؟سورہ رحمن
31)حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان میں کتنے صحابہ سے قرآن سیکھنے کا ارشاد ہوا نیز ان صحابہ کے نام بھی بتائیں. 4 صحابہ کرام : عبد اللہ بن مسعود، سالم، معاذ بن جبلاور ابی بن کعب رضوان اللہ مجمعین
32)وحی کی کتنی ا قسام ہیں ؟ 2 اقسام : متلو اور غیر متلو
33)وحی غیر متلو کسے کہتے ہیں ؟ حدیث رسول ﷺ اور حدیث قدسی اور وہ آیات جن کی تلاوت اور ان کا حکم دونوں منسوخ ہو گئے
34)قرآن کریم کی کتنی منازل ہیں ؟7
35) طوال مفصل کیا ہے ؟سورہ حجرات سے سورہ بروج تک کی سورتوں کے مجموعے کو طوال مفصل کہتے ہیں
36)اوساط مفصل میں کہاں سے کہاں تک سورتیں ہیں؟سورہ طارق سے بینہ
37)قصار مفصل کونسی سورتیں ہیں ؟ سورہ زلزال سے الناس
38)کاتبین وحی کی تعداد کتنی ہے؟40


Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Online People

Blog Archive

Blog Archive