راہِ
خدا میں مال وزر لٹوا دیا عثمان نے
جودو
سخا کیا چیز ہے سمجھا دیا عثمان نے
ہوئے
غنی کیسے فدا پوچھا کسی نے جو کبھی
محو
ِتلاوت تھے غنی بتلا دیا قرآن نے
دولت
بھلا کیا چیز ہے شئے ہے بہت یہ بعد کی
عشق
نبی میں سر تلک کٹوا دیا عثمان نے
اسلام
پر عثمان کے احسان ہی احسان ہیں
اسلام
کی خاطر نہیں کیا کچھ کیا عثمان نے
مظلوم
تو یوں لاکھ ہیں عثمان سا نہیں
پیاسے
رہے چالیس دن اف نہ کہا عثمان نے
مومن
کے دل کا چین ہے عثمان ذو النورین ہے
عثمان
کو اونچا کر دیا عثماں غنی کی شان نے
وہ
جامع القرآن ہیں عثمان بس عثمان ہے
لکھوا
کے قرآں دنیا میں پھیلا دیا عثمان نے
نوری
بھی کرتے ہیں حیا ارشد غنی عثمان سے
کتنا
بلند عثمان کو فرما دیا رحمان نے
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You