آیا ہے تیرا یہ دیوانہ شیئا للہ
ہے حکم تیرا حکمِ ربی
اک دم میں جو چاہے کر دے
وہی
یہ دور تیرا ہے شاہانہ
شیئا للہ شیئا للہ
میں بد ہی سہی میں چور سہی
میں مجرم و خاسر کچھ بھی
سہی
پر تیرا ہوں شاہ جاناناں
شیئا للہ شیئا للہ
چاہوں جو اگر تجھ کو
چاہوں
دیکھوں جو اگر تجھ کو دیکھوں
کردے مجھے سب سے بے گانا
شیئا للہ شیئا للہ
چھوٹے نہ کبھی تو اور
احمد
مشکل
جو پڑے ہو تیری مدد
گر وقت نزع ہو آجانا
شیئا للہ شیئا للہ
لیتے رہیں ہم سب نام تیرا
کرتے رہیں مل کر کام تیرا
بغداد سے ہو آب و دانہ
شیئا للہ شیئا للہ
سب تیرے مزار انور پر
ہوتے ہیں نچھاور آ آ کر
تو شمع ہے عالم پروانہ
شیئا للہ شیئا للہ
خوش ترکو بلایا روضے پر
امید سے دی نعمت بڑھ کر
ہو لطف و کرم یہ سالانہ
شیئا للہ شیئا للہ
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You