یہ
چمک یہ دمک سارے جگ میں مہک سب کچھ سرکار تمہی سے ہے
چومے
سیاں کے قدم بکھلا کے پون بغین میں بہار تمہی سے ہے
ہے
تم پہ نچھاور مورا جیا بس پیار کیا تو تمہی سے کیا
مورے
نین کا چین تمہی ہو پیا اس دل کو قرار تمہی سےہے
میرا
دل لے لو میری جاں لے لو میرا تن لے لو میرا من لے لو
میں
اور کہاں سودا بیچوں میرا سب بیوپار تمہی سے ہے
میرے
سکھ دکھ کی رکھتے ہو خبر میرے سر پہ
تمہارا سایہ ہے
میری
نیا کے کھیون ہار ہو تم، میرا بیڑا پار تمہی سے ہے
ہر
شاخ چمن میں جھومت ہے مورے پیا کے قدم کو چومت ہے
اک
شمع کے سب ہیں پروانے روشن یہ دیار تمہی سے ہے
میرا
کوئی نہیں ہے تیرے سوا میرا قول قرار تمہی سے ہے
میرے
عشق کو نسبت ہے تم سے میرا ہار سنگھار تمہی سے ہے
میں
سپنا ہوں تم سچ مچ ہو میں کچھ بھی نہیں تم سب کچھ ہو
میں
قطرہ ہوں تم ساگر ہو مجھے نسبت یار تمہی سے ہے
میں
جوگن تھا م تورے بہیاں تم جانت ہو سب کچھ سیاں
توری
پریت ماں روپ یہ دھار لیا یہ بناؤ سنگھار تمہی سے ہے
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You