Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

10/25/20

پیغمبر صحرا:: The Prophet of the Desert:: Qazi Abdurauf Moeeni :: Download Book English and Urdu

محمد عبدالمجید صدیقی ایڈووکیٹ قانون دان ہونے کے ساتھ ساتھ معتبر مصنف بھی ہیں۔ آپ نے تحریر میں تحقیق و جستجوکو ہمیشہ مد نظر رکھا۔ خصوصا سیرت پاک پر لکھتے ہوئے احتیاط کا دامن نہیں چھوڑا۔

سیرت نبیؐ کے حوالے سے دوعلمی ، روح پروراور عظیم تحقیقی کتب سات حصوں پر مشتمل ’’سیرت النبیؐ بعد از وصال النبیؐ ‘‘اور دو حصوں پر مشتمل’’زیارت نبیؐ بحالت بیداری ‘‘ عرصہ دراز سے شائع ہو رہی ہیں۔دونوں نئے موضوعات ہیں۔ چودہ صدیاں گزر گئیں پہلی دفعہ اس عنوان پر معیاری اور تحقیقی کام ہوا۔ کتب تحقیقی حوالوں سے مالا مال ہیں اور عالمی اور دائمی مقبولیت حاصل کر چکی ہیں۔ صدیقی صاحب نے ’’سیرت النبی ؐبعد از وصال النبی ؐ ‘‘کے پہلے حصے میں ایک خوش نصیب نو مسلم خالد لطیف گابا سے متعلق ایک ایمان افروز واقعہ قلمبند کیا ہے۔لکھتے ہیں کہ ۔کے ایل گابا کے والد ہر کشن لال گابا ڈپٹی کمشنر ملتان کے دفتر میں کلرک تھے ۔ دیکھتے ہی دیکھتے اتنی ترقی کی کہ وزیر تعلیم بن گئے،  امیر آدمی تھے ان کا دل اور دسترخوان وسیع تھا۔

ان کے بیٹے کنہیا لال گابانے1933ء میں اسلام قبول کر لیا۔ مشہور ہے کہ حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبال رحمت اللہ علیہ نے ان کا نام کنہیا لا ل گابا سے خالد لطیف گابا تجویزکیا۔ انہیں دوبارہ ھندو بنانے کے لئے بڑا زور لگایا گیا مگر وہ آخر دم تک اسلام پر قائم رہے۔ آپ نے حضرت محمدؐکی سیرت طیبہ پر ایک کتاب  پیغمبر صحرا لکھی  TheProphet Of The Desert۔ یہ کتاب بڑی مقبول ہوئی۔کے ایل گابا کسی وجہ سے حکومت وقت کے زیر عتاب آگئے اور ایک مقدمہ میں قید ہوگئے۔ اس دور کے مسلمانوں نے بڑی کوششیں کیں یہاں تک کہ اخبارات میں زر ضمانت اور رہائی کے لیے اپیلیں بھی شائع ہوئیں لیکن ضمانت نہ ہو سکی اورجیل سے آپ کی رہائی نہ ہو سکی۔ سیالکوٹ کے ایک ٹھیکیدار ملک سردار علی کو خواب میں نبی کریمؐ کی زیارت نصیب ہوئی۔ آپؐ نے فرمایا سردار علی لاہور جا کر نو مسلم خالد لطیف گابا کی ضمانت دو۔ اس نے ایک کتاب لکھی ہے جو مجھے بڑی پسند ہے۔ سردار علی لاہور آئے اور ڈیڑھ لاکھ کی خطیر رقم کی ضمانت دے کر رہائی دلوائی۔

جناب خالد لطیف گابا کی تصنیف جسے بارگاہ رسالت میں قبولیت کا شرف حاصل ہوا سیرت کے موضوع پر لکھی جانے والی انگریزی کتب میں شاہکار کا درجہ رکھتی ہے۔اور بیسٹ سیلرقرارپائی۔

        کے ایل گابا ماہر قانون دان ہونے کے ساتھ ایک بہترین ادیب بھی تھے۔آپ نے اس کے علاوہ بھی معیاری کتب تصنیف فرمائیں۔

اسلوب:

پیغمبر صحراﷺ کا انداز بیان انتہائی عالمانہ اور محققانہ ہے۔ سادہ لیکن دل نشین طرز تحریر کیساتھ عشق و محبت میں ڈوبی ہوئی ہے۔ لطافت بیان مصنف کی کریم آقاؐ سے محبت کی عکاسی کرتا ہے۔ سلاست اور روانی ایک نشست میں ہی مکمل کرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ منظر کشی ایسی کہ قاری اپنے آپ کو آپؐ کے دور میں محسوس کرتا ہے۔اور آپ کے زمانہ کی تہذیب و تمدن کے نظاروں سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ کتاب کے مطالعہ سے سیرت نگار کے علمی مقام اور سیرت کے موضوع پر تحقیقی جستجو کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔

سیرت نبوی کا ذخیرہ دنیا کی ہر زبان میں ہزاروں کتب اور ان کے تراجم کی صورت میں دستیاب ہے اور ہر دور میں اضافہ ہو رہا ہے۔بہت سی کتب عالمی سطح پر مشہور ہوئیں۔یہ اس حقیقت کی علامت ہے کہ اللہ رب العزت اپنے پیارے حبیبؐ کی عظمت کا پرچم بلند کررہا ہے۔ اللہ پاک ہمیں اپنے محبوبؐ کی شفاعت سے نوازے۔

·       Download English ::  The Prophet ofThe Desert

·       Download Urdu translation by

Pro. Ahmad ul Din Marharvi :: پیغمبر ِ صحرا click the link


Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Online People

Blog Archive

Blog Archive