Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

12/12/20

مٹ گئے تجھ پر وفاؤں کی کمی رہنے نہ دی :: رو لیا خود تیری آنکھوں میں نمی رہنے نہ دی

 


مٹ گئے تجھ پر وفاؤں کی کمی رہنے نہ دی

رو لیا خود تیری آنکھوں میں نمی رہنے نہ دی

 

سہہ لیے ظلم و ستم تیری خوشی سے ہی مگر

اپنے دل میں بات کوئی بھی کبھی رہنے نہ دی


بے وفا سے دل لگا کر روپڑے پڑھنے کے لیے کلک کریں 


آپ نے میری وفاؤں کا صلہ ایسے دیا

میرے ہستے ہونٹ پر کوئی ہسی رہنے نہ دی

 

سانحہ یہ بھی ہوا اک ہے ترےجانے کے بعد

یاد رکھ لی دل میں اور پھر یاد بھی رہنے نہ دی

 

ہوش واپس آ گئے سارا مزا جاتا رہا

چل دیے پہلو سے اٹھ کر بے خودی رہنے نہ دی

 

مستِ چشمِ ناز ہے اہلِ جم و  بادا کہ اب

اس نگاہ نے میکدے میں میکشی رہنے نہ دی

 

زخم پر بھرنے جب لگے یاد اس کو پھر سے کر لیا

حالتِ دل میں کبھی بھی بہتری رہنے نہ دی


بے وفا سے دل لگا کر روپڑے پڑھنے کے لیے کلک کریں


مسکرا کر بے وفا نے پھر اسے بھڑکا دیا

بجھ گئی تھی آگ جو دل میں بجھی رہنے نہ دی

 

ایسے جینے سے تو بہتر موت تھی میرے لیے

تیرے غم میں زندگی اب زندگی رہنے نہ دی

 

مے کشی کا تھا کبھی جو وہ تسلسل بھی گیا

زہر تھی جو یاد بھی وہ آپ کی رہنے نہ تھی

 

ہم سے بھی جتنا ہوا دیتے رہے اس کو سکوں

اس نے بھی درد و مظالم میں کمی رہنے نہ دی

 

عہدِ پیمان ِ وفا سارے بھلا کر اے وحید

دشمنی کر لی ہے اس نے دوستی رہنے نہ دی


Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Online People

Blog Archive

Blog Archive