Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

12/19/20

موتوا قبل أن تموتوا :: فکر آخرت :: سو سال بعد کیا ہو گا:: يَا لَيْتَنِي قَدَّمْتُ لِحَيَاتِي ::موت کی تیاری کریں ::کوئی ہمارے بارے میں کیوں سوچے گا

 

سال 2020 یعنی آج:*

*سال 2120 یعنی کل.*

اب سے صرف سو سال بعد اس تحریر کو پڑھنے والا ہر شخص زیر زمین مدفون ہوگا.

*الا ما شاء اللہ.*

ہماری ہڈیاں ریزہ ریزہ ہوکر رزق خاک ہوچکی ہوں گی.

*تب تک ہماری جنت یا جہنم کا فیصلہ بھی معلوم ہوچکا ہوگا.*

یہ بھی پڑھیے :: جب مرنا ہی ہے تو اتنی محنت کیوں کریں۔۔۔۔۔۔۔۔

جبکہ اس دوران سطح زمین کے اوپر ہمارے چھوڑے ہوئے گھر کسی اور کے ہوچکے ہوں گے.

ہمارے کپڑے کوئی اور پہن رہا ہوگا اور ہماری محنت اور محبت سے حاصل شدہ گاڑیاں کوئی اور چلارہا ہوگا۔

*اس وقت ہم کسی کے خیال میں بھی نہ ہوں گے.*

بھلا آپ اپنے پڑ دادا یا پڑ دادی کے بارے میں کبھی سوچتے ہیں کیا....؟


تو کوئی ہمارے بارے میں کیوں سوچنے لگا؟؟*   

آج زمین کے اوپر ہمارا وجود, ہمارا ہر وقت کا شور و شغب,

ہٹو بچو کی صدائیں اور ان گھروں کو آباد کرنے کے لیے ہماری محنت ومشقت,

یہ سب کچھ ہم سے پہلے کسی اور کا تھا اور ہمارے بعد یقینی طور پر کسی اور کا ہونے والا ہے.

*کوئی ایسا ہونے سے روک سکتا ہے تو روک لے.*

اس دنیا سے گزرنے والی ہر نسل بمشکل اس پر غور کرتی ہے

خواہشات کی تکمیل کا موقع بھلا کسی کو اس دار الفناء میں کہاں مل سکتا ہے؟

*ہماری زندگی درحقیقت ہمارے تصورات و خواہشات کے مقابلے میں بہت ہی مختصر ہے.*


سال *2120*   میں ہم سب پر اپنی اپنی قبر میں اس دنیا اور اپنی خواہشات کی حقیقت آشکار ہوچکی ہوگی۔۔۔

*ہائے افسوس!!!*

اس دھوکے کے گھر میں کیسی احمقانہ خواہشات اور کیسے جاہلانہ منصوبے ہم نے بنا رکھے تھے؟؟

تب ہم پر یہ حقیقت بھی عیاں ہوجائے گی کہ

*اے کاش!*

ہم نے اپنی ترجیحات میں

*اللہ اور اس کے رسول*

کی وفاداری کو سب سے پہلے و مقدم  رکھا ہوتا تو آج سب کچھ دنیا میں چھوڑ کر آنے کے بجائے قبر کا زاد راہ اور اعمال صالحہ کی شکل میں صدقہ جاریہ بھی ساتھ لاسکتے.

یہ بھی پڑھیے :: صلہ رحمی سے متعلق ۔۔۔۔۔۔۔۔

تب ہمیں یہ بھی معلوم ہوچکا ہوگا کہ دنیا اس لائق ہرگز نہ تھی کہ

اس کے لیے اتنا سب کچھ جان, مال, وقت اور تمام صلاحیتیں اور جذبات داؤ پہ لگادی جاتیں۔۔۔۔

*آج یہ مضمون پڑھنے والے بہت سے لوگ 2120 میں یہ تمنا کر رہے ہوں گے

*"رَبِّ ارْجِعُونِ لَعَلِّي أَعْمَلُ صَالِحًا فِيمَا تَرَكْتُ ۚ "*

اے میرے پروردگار!

مجھے واپس دنیا میں بھیج دے تاکہ میں جو کچھ وہاں چھوڑ آیا ہوں اس میں واپس جاکر نیک اعمال کرسکوں. "

*لیکن اس درخواست کا جواب بہت سخت ملے گا:*

*"كَلَّا ۚ إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَائِلُهَا ۖ وَمِن وَرَائِهِم بَرْزَخٌ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ0"*المؤمنون:99-100)

"ہرگز نہیں!

یہ تو صرف ایک بات ہے جو یہ کہہ رہا ہے قابل عمل نہیں ہے اب تو قیامت تک ان کے پیچھے باڑ لگادی گئی ہے. "

*2120 میں قبر میں وہ یہ تمنا بھی کرے گا:*

*"يَا لَيْتَنِي قَدَّمْتُ لِحَيَاتِي" (الفجر:24)*

ہائے میری ہلاکت وبربادی! میں اپنی زندگی کے لئے کچھ آگے بھیج دیتا. "

موت کا فرشتہ میرے اور آپ کے نیک ہونے کے انتظار میں نہیں ہے.


*آئیے!*

موت کے فرشتہ کے انتظار کے بجائے موت کی تیاری کریں اور اعمال صالحہ والی زندگی اختیار کرلیں۔۔۔

*اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے......

آمین ثمَ آمین


Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Online People

Blog Archive

Blog Archive