ابھی وقت ہے ابھی سانس ہے ابھی لوٹ آ میرے مہرباں
مجھے نا زہے میرے ضبط پہ مجھے پھر رلا میرے مہرباں
یہ نہیں کہ تیرے فراق میں میں اجڑ گیا یا بکھر گیا
ہاں محبتوں پہ جو مان تھا وہ نہیں رہا میرے مہرباں
مجھے علم ہے کہ تو چاند ہے ، کسی اور کا مگر ایک پل
میرے آسمانِ حیات پہ ذرا مسکرا میرے مہرباں
تیرے التفات کی بارشیں ، جو میری نہیں تو بتا مجھے
تیرے دشتِ چاہ میں کس لیے میرا دل جلا میرے مہرباں
شاعر کا نام؟؟
ReplyDeleteشاعر کا نام
ReplyDeleteابھی ڈھونڈ رہا ہوں مل جائے گا تو لکھ دوں گا ۔۔۔ شکریہ ویب سائٹ وزٹ کرنے کا
ReplyDelete