دیکھ
لے شکل میری کس کا آئینہ ہوں میں
یار
کی شکل ہوں میں اور یار میں فنا ہوں میں
بشر
کے روپ میں اک راز کبریا ہوں میں
سمجھ
سکے نا فرشتے کہ اور کیا ہوں میں
میں
وہ بشر ہوں فرشتے کریں جنہیں سجدہ
اب
اس سے آگے خدا جانے اور کیا ہوں میں
پتہ
لگائے کوئی کیا میرے پتے کا پتہ
میرے
پتے کا پتہ ہے کہ لا پتہ ہوں میں
مجھی
کو دیکھ لیں بس تیرے دیکھنے والے
تو
آئینہ ہے میرا تیرا آئینہ ہوں میں
میں
مٹ گیا ہوں تو پھر کس کا نام ہے بیدمؔ
وہ
مل گئے ہیں تو پھر کس کو ڈھونڈتا ہوں میں
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You