جدا
باطل سے حق کو کر دیا فاروقِ اعظم نے
علم
اسلام کا اونچا کر دیا فاروقِ اعظم نے
نبی
کے بعد گر کوئی نبی ہوتے عمر ہوتے
نبی
سے پا لیا یہ مرتبہ فاروقِ اعظم نے
انہیں
کے نام کی تاثیر تھی یا خط کی ہیبت تھی
رکے
دریا کو جاری کر دیا فاروقِ اعظم نے
جدا
کیسے کرو گے حشر تک ان کو نبی سے تم
لیا
پہلو میں محبوبِ خدا فاروقِ اعظم نے
عمر
کو دیکھ کر شیطان خود رستہ بدل لیتا
وہ
پایا حق سے رعب و دبدبہ فاروقِ اعظم نے
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You