لوگوں کی دعا
قبول کیوں نہیں ہوتی:
ابن عساکر نے ابراہیم
بن نصر کرمانی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کا قول ذکر کیا ، وہ بیان کرتے ہیں کہ دس
وجوہات کی بنا پر لوگوں کی دعا قبول نہیں ہوتی:
1: اللہ کا اقرار
کرتے ہیں اور اس کا حکم نہیں مانتے۔
2: رسول اللہ و سے
محبت کرتے ہیں اورآپ کی سنت پر عمل نہیں کرتے۔
3: قرآن مجید پڑھتے
ہیں اور اس پر عمل نہیں کرتے۔
4: جنت کو پسند کرتے
ہیں اور اس کے راستے پر نہیں چلتے۔
5: جہنم کو ناپسند
کرتے ہیں اور اس کے راستے پر دھکم پیل کرتے ہیں۔
6: ابلیس کو اپنا
دشمن کہتے ہیں اور اس کی موافقت کرتے ہیں۔
7: لوگوں کو دفن کرتے
ہیں اور اپنی موت کو یاد نہیں کرتے۔
8: اپنے بھائیوں کے
عیوب تلاش کرتے ہیں اور اپنے عیوب نہیں دیکھتے۔
9: مال جمع کرتے ہیں
اور حساب کے دن کو یاد نہیں کرتے۔
10: قبریں کھودتے ہیں
پھر بھی عالیشان مکان بناتے ہیں۔
(مختصر تاریخ دمشق ج
4 ص 169)
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You