Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

5/2/21

انا عند ظن عبدی || میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ ہوتا ہوں || حسن ظن || اللہ تعالی سے اچھا گمان رکھنا

اللہ تعالی سے اچھا گمان رکھنا:

اللہ تعالی کی ذات سے اچھا گمان رکھنا  چاہیے۔ کاروباری معاملات ہوں، گھریلو معاملات ہوں  کیفیت جیسی بھی ہو ہمیشہ اللہ تعالی سے بہتری اور خوشحالی کی امید رکھنی چاہیے۔ ناشکری ، مایوسی کی باتوں سے گریز کرنا چاہیے۔ عموماً انسان نقصان بیماری اور فوتیدگی کی حالت میں ناشکری اور مایوسی جیسے الفاظ اپنی زبان سے ادا کر دیتا ہے مگر ایسا نہیں کرنا چاہیےے۔ ذیل میں احادیث حصول برکت کے لیے ذکر کی جا رہی ہیں ورنہ بہت سی احادیث اس موضوع پر موجود ہیں۔

1: عَنْ أَنَسٍ،‏‏‏‏ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى شَابٍّ وَهُوَ فِي الْمَوْتِ،‏‏‏‏ فَقَالَ:‏‏‏‏  كَيْفَ تَجِدُكَ ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ أَرْجُو اللَّهَ يَا رَسُولَ اللَّهِ،‏‏‏‏ وَأَخَافُ ذُنُوبِي،‏‏‏‏ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏  لَا يَجْتَمِعَانِ فِي قَلْبِ عَبْدٍ فِي مِثْلِ هَذَا الْمَوْطِنِ،‏‏‏‏ إِلَّا أَعْطَاهُ اللَّهُ مَا يَرْجُو، وَآمَنَهُ مِمَّا يَخَافُ .ابن ماجہ 4261

 

 نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک نوجوان کے پاس آئے جو مرض الموت میں تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا:  تم اپنے آپ کو کیسا پاتے ہو ؟ اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اللہ کی رحمت کی امید کرتا ہوں، اور اپنے گناہوں سے ڈرتا ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس بندے کے دل میں ایسے وقت میں یہ دونوں کیفیتیں جمع ہو جائیں، اللہ تعالیٰ اس کو وہ چیز دے گا جس کی وہ امید کرتا ہے، اور جس چیز سے ڈرتا ہے، اس سے محفوظ رکھے گا ۔

 

2: عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنْ شِئْتُمْ أَنْبَأْتُکُمْ مَا أَوَّلُ مَا یَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَمَا أَوَّلُ مَا یَقُوْلُوْنَ لَہُ۔)) قُلْنَا: نَعَمْ یَا رَسُوْْلَ اللّٰہِ! قَالَ: ((إِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ یَقُوْلُ لِلْمُؤْمِنِیْنَ ہَلْ أَحْبَبْتُمْ لِقَائِی؟ فَیَقُوْلُوْنَ: نَعَمْ یَا رَبَّنَا، فَیَقُوْلُ لِمَ؟ فَیَقُوْلُوْنَ: رَجَوْنَا عَفْوَکَ وَمَغْفِرَتَکَ فَیَقُوْلُ قَدْ وَجَبَتْ لَکُمْ مَغْفِرَتِیْ)) مسند احمد 2978

 

 سیّدنا معاذ بن جبل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم  نے فرمایا:  اگر تم چاہتے ہو تو میں تمہیں یہ بتلا دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اہل ایمان سے سب سے پہلے کیا فرمائے گا اور وہ اس کو کیا کہیں گے؟  ہم نے کہا: جی ہاں اے اللہ کے رسول اللہ! آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:  اللہ تعالیٰ مومنوں سے کہے گا: کیا تم میری ملاقات پسند کرتے تھے؟ وہ کہے گے: جی ہاں، اے ہمارے ربّ! اللہ تعالیٰ پوچھے گا: کیوں؟ وہ کہیں گے: ہم تیری معافی اور بخشش کی امید رکھتے تھے۔ پس وہ کہے گا: تمہارے لیے میری بخشش واجب ہو چکی ہے۔ 

 

3: حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِي وَأَنَا مَعَهُ إِذَا دَعَانِي( مسلم شریف حدیث نمبر 6829)

 یزید بن اصم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ،  کہا :  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :   اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :  میرا بندہ میرے بارے میں جو گمان کرتا ہے ،  میں  ( اس کو پورا کرنے کے لیے )  اس کے پاس ہوتا ہوں اور جب وہ مجھے پکارتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں ۔   

4: حَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَاءَهُ وَمَنْ كَرِهَ لِقَاءَ اللَّهِ كَرِهَ اللَّهُ لِقَاءَهُ( مسلم شریف 6820)

 ہمام نے کہا :  ہمیں قتادہ نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی ،  انہوں نے حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :   جو شخص اللہ سے ملنے کو محبوب رکھے ،  اللہ اس سے ملنے کو محبوب رکھتا ہے اور جو اللہ سے ملنے کو ناپسند کرے ،  اللہ بھی اس سے ملنے کو ناپسند کرتا ہے ۔   

 


Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Online People

Blog Archive

Blog Archive