نبوت ناز کرتی ہے رسالت
ناز کرتی ہے
محمد مصطفی پر ہر فضیلت
ناز کرتی ہے
نبی چلتے ہیں جب راہیں
مہک جاتی ہیں خوشبو سے
نبی جب بات کرتے ہیں
حلاوت ناز کرتی ہے
نبی کا رات بھر یا امتی یا
امتی کہنا
محبت اتنی امت سے کہ امت
ناز کرتی ہے
خدا ہے مصطفی ہیں بیچ میں
پردہ نہیں کوئی
قریب اتنے کہ اس قربت پہ
قربت ناز کرتی ہے
شہنشاہ دوعالم ٹاٹ کے
بستر پہ سوتے ہیں
قناعت دیکھ کر ان کی
قناعت ناز کرتی ہے
وہ زخمی ہوکے طائف میں
ہدایت کی دعا کرنا
ادائے سرورِ دیں پر ہدایت
ناز کرتی ہے
پیمبر نے انھیں صدیق اکبر
کا لقب بخشا
میرے صدیق اکبر پر صداقت
ناز کرتی ہے
ابوبکر و عمر عثمان و حیدر
جاں نثار ایسے
کہ جن کی جاں نثاری پر
روایت ناز کرتی ہے
نذیری جو کبھی اک بار طیبہ
دیکھ لیتا ہے
تو اس کی آنکھ تا روزٍ قیامت
ناز کرتی ہے
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You