کعبے کا شوق ہے نہ صنم
خانہ چاہئے
جانانہ چاہئے در جانانہ
چاہئے
ساغر کی آرزو ہے نہ پیمانہ
چاہئے
بس اک نگاہ مرشد مے خانہ
چاہئے
حاضر ہیں میرے جیب و گریباں
کی دھجیاں
اب اور کیا تجھے دل دیوانہ
چاہئے
عاشق نہ ہو تو حسن کا گھر
بے چراغ ہے
لیلیٰ کو قیس شمع کو
پروانہ چاہئے
پروردۂ کرم سے تو زیبا
نہیں حجاب
مجھ خانہ زاد حسن سے پردا
نہ چاہئے
شکوہ ہے کفر اہل محبت کے
واسطے
ہر اک جفائے دوست پہ
شکرانہ چاہئے
بادہ کشوں کو دیتے ہیں
ساغر یہ پوچھ کر
کس کو زکوٰۃ نرگس مستانہ
چاہئے
بیدمؔ نماز عشق یہی ہے خدا
گواہ
ہر دم تصور رخ جانانہ
چاہئے
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You