Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

1/5/22

درویش کی زندگی | درویش کیا ہے؟ | صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی

 

سفر ایک ہی ہے۔۔ اپنے اندر کا سفر

دین وہ ہے جس کی روشنی میں ہم اپنی زندگی کو ترتیب دیتے ہیں ، آسان لفظوں میں یوں سمجھیے کہ آپ کی زندگی دین ( ضابطہ حیات) ہے نہ کہ وہ عقیدہ جس کا آپ دعوی کرتے ہیں۔

 

درویش اپنی زندگی کو کیلنڈر کی نذر نہیں کرتے، اُنکے لیے زندگی ہست و نیست ( ہونے اور نہ ہونے) کے مابین درمیانی وقفہ کا نام ہے۔

اُن دوستوں کے لیے جو زندگی کو کیلنڈروں میں اُلجھائے ماضی کی یاد اور مستقبل کے اندیشوں میں گزرا نے کے عادی ہو چکے ہیں۔ صرف اتنا سا مشورہ کہ آپ اپنے مستقبل کو واضح اور دانشمندی سے تبھی ترتیب دے سکتے ہیں، جب اُس راستے کو جان لیں گے جس پر چلنے کے باعث اس حال تک پہنچے ہیں جس سے آپ مطمئن نہیں۔

اپنی ساکھ سے زیادہ اپنے کردار کی فکر کریں۔ آپ کا کردار وہی ہے جو آپ واقعی ہیں اور آپ کی ساکھ صرف وہ ہے جو دوسرے آپ کے متعلق سوچتے ہیں۔ ایک “ کانا” شخص حقیقت میں “کانا “ ہی رہتا ہے چاہے اندھوں کے معاشرے میں اُس شخص کی ساکھ ایک “ بینا” شخص ہی کی کیوں نہ ہو۔

جو کچھ آپ صرف اپنے لیے کرتے ہیں وہ آپ کے ساتھ ہی مر جاتا ہے۔ جو کچھ آپ دوسروں کے لیے کرتے ہیں چاہے وہ اچھا ہے یا برا وہ باقی رہتا ہے لافانی رہتا ہے جب تک کہ آپ اُس کی جزا کو نہ پا لیں یا سزا کو نہ بھگت لیں۔

درویش یہ نہیں سمجھتے کہ غلطی نہ کرنا بہت بڑا کمال ہے، بلکہ اُن کا ماننا ہے کہ انسان کی بڑی خوبی اس میں پنہاں ہے کہ وہ اپنی غلطیوں کو درست کر سکتا ہے اور مسلسل اپنے آپ کو ایک نیا آدمی بناتا ہے۔

آپ کے وجود اور آپ کی زندگی کو ایک موثر واعظ ہونا چاہیے، صرف خطبات پر انحصار کھبی بھی تبلیغ کا باعث نہیں بنتا ۔

انسان سُنتا ہے اور بھول جاتا ہے

انسان دیکھتا ہے اور اُسے یاد رہتا ہے

انسان کرتا ہے اور اُسے سمجھ جاتا ہے

صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی   زید مجدہ


Share:

2 comments:

  1. Replies
    1. اگر اپنا نام لکھتے تو اچھا لگتا

      Delete

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Online People

Blog Archive

Blog Archive