محبت کیا ہے؟
چودہ
سو سال قبل رات کی تاریکی میں دو جہانوں کے سردار،خیر البشر، اللہ کے محبوب (ﷺ) رو
رو کر اللہ سے ان لوگوں کے لیے معافی اور عفو و درگزر کی درخواست کر رہے ہیں جن
لوگوں کا ابھی وجود تک نہیں ہے.______ یہ ہے محبت. "
آپ ﷺ کےبیٹے (حضرت ابرھیم
رضی اللہ عنہ ) کا انتقال ہو گیا۔آپ (ﷺ) بہت غمزدہ ہوئے. حضرت عائشہ صدیقہ رضی
اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کی:
یا رسول اللہ (ﷺ)۔ ۔ ۔ آپ
نے فرمایا تھا کہ اللہ پاک نے ہر نبی کو ایک دعا دی ہے اس دعا میں اللہ پاک سے جو
مانگاجائے اللہ پاک ضرور قبول کرتا ہے. آپ اللہ پاک سے دعا کریں کہ ابراہیم کو
دوبارہ زندگی دے دے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا:
'
نہیں عائشہ !میں نے وہ دعا قیامت والے دن کے لیے سنبھال کر رکھی ہے اپنی امت کے لیے
مانگوں گا______ یہ ہے محبت."
" آپ (ﷺ) ہم لوگوں کے لیے اتنا روتے تھے کہ اللہ پاک کو
فرشتہ بھیجنا پڑا اور فرمایا میرے محبوب اتنا تو نہ رویا کر______ یہ ہے محبت۔
" قیامت کے دن جب دوزخ کو لایا جائے گا. اس کی خوفناک چنگھاڑ
سن کر نبیوں سمیت تمام انسان گھٹنوں کے بل گرجائیں،
کیا حضرت آدم علیہ السلام
،
کیا حضرت نوح علیہ
السلام،
کیا حضرت ابراہیم علیہ
السلام،
کیا حضرت موسیٰ علیہ
السلام،
کیا حضرت عیسیٰ علیہ
السلام
سب کی ایک ہی پُکار ہو گی۔
یا ربِ نفسی نفسی.... یا
ربِ نفسی نفسی
یا اللہ ہمیں بچا لے ___ یااللہ
ہمیں بچا لے۔۔
اس خوفناک اور دل دہلا دینے
والے منظر میں بھی وہ ذات کریم (ﷺ) سب سے جدا ہو گی، جو اس وقت بھی یہیں فرمائیں
گے۔
یارب امتی امتی.... یا رب امتی
امتی
اے اللہ میری امت کو بچا
لے، اے اللہ میری امت کو بچا لے ___ یہ ہے محبت"
" ایک بار آپ (ﷺ) جنت البقیع کی طرف نکلے، اہل قبور کو سلام کیا
اور صحابہ کرام سے فرمایا :میری خواہش ہے کہ اپنے بھائیوں کو دیکھ لیتا۔ صحابہ نے
عرض کیا : اے اللہ کے رسول (ﷺ) کیا ہم آپ کے بھائی نہیں ہیں۔۔۔؟
آپ صلى اللہ عليہ وسلم نے
فرمایا : تم لوگ میرے ساتھی ہو۔ میرے بھائی وہ لوگ ہیں جو ابھی تک نہیں آئے۔۔جو
مجھے بنا دیکھے مجھ پر ایمان لائیں گے۔۔میرا کلمہ پڑھیں گے _____ یہ ہے
محبت."
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ
عنہا فرماتی ہیں کہ جب میں نے حضور اکرم (ﷺ) کو خوشگوار حالت میں دیکھا تو میں نے
عرض کیا :
یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ
سے میرے حق میں دعا فرمائیں۔
تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے فرمایا:
اے اللہ۔۔۔! عائشہ کے
اگلے اور پچھلے، ظاہری و باطنی، تمام گناہ معاف فرما۔
یہ سن کر حضرت عائشہ رضی
اﷲ عنہا خوشی سے لوٹ پوٹ ہو گئیں۔
اس پر حضور نبی اکرم(ﷺ)
نے پوچھا:عائشہ۔۔۔ بڑی خوش ہو رہی ہو۔۔؟؟ انہوں نے عرض کیا : خوشی کیسے نا ہو۔ آپ
نے اتنی بڑی دعا جو میری حق میں کردی۔
تو حضور نبی اکرم (ﷺ) نے
فرمایا : اللہ کی قسم! یہ دعا تو میں ہر نماز کے بعد اپنی امت کے لیے مانگتا
ہوں____ یہ ہے محبت."
"یہ ھے محبت ۔۔۔؟؟
چودہ سو برس پیچھے۔۔۔
رات تھی، تارے بھی سو چکے
تھے، ایک عظیم ہستی سجدے میں جھکی
گیلی آنکھوں کے ساتھ سوالی
بن کے ایک ہی دعا دہرا رہی تھی،
" یا اللہ میری امت کو بخش دے، یا اللہ میری امت کو بخش دے
"
فِداک اٙبِی و اُمّی و رُوحِی
و ماٰلی و نٙفسی و وٙلدیّ یٙارٙسُول اللّہ
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم
السلام سیّد و سردارِ ما ﷺ!
السلام مالِک و مختارِ ما
ﷺ!
سیّد و سرور محمد ﷺ نُورِ
جاں!
مہتر و بہتر شفیعِ مجرماں
ﷺ!