Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

2/19/22

جب اللہ پاک کسی سے پیار کرتا ہے | حدیث مبارکہ

 

جب اللہ پاک کسی سے پیار کرتا ہے:

إِذَا أَحَبَّ اللّٰہُ عَبْدًا نَادٰی جِبْرَئِیْلَ: إِنِّيْ قَدْ أَحْبَبْتُ فَـلَانًا فَأحِبَّہُ، فَیُنَادِيْ فِيْ السَّمَآئِ، ثُمَّ تُنْزَلُ لَہُ الْمُحَبَّۃُ فِيْ أَھْلِ الْأَرْضِ فَذٰلِکَ قُوْلُ اللّٰہِ: {إِنَّ الَّذِیْنَ آمَنُوْا وَعَمِلُوْا الصّٰلِحٰتِ سَیَجْعَلُ لَھُمُ الرَّحْمٰنُ وُدًّا

اللہ تعالیٰ جب کسی بندے سے محبت کرتے ہیں تو جبریل علیہ السلام کو آواز دیتے ہیں کہ میں فلاں شخص سے محبت رکھتا ہوں تو بھی اس سے محبت کر۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جبریل علیہ السلام آسمان میں اعلان کرتا ہے، پھر اہل زمین میں اس کی محبت اترتی ہے تو اللہ کے فرمان: ’’بلاشبہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے جلد ہی اللہ تعالیٰ ان کے لیے محبت پیدا کردیں گے۔ ‘‘ کا یہی مفہوم ہے۔‘‘

فَإِذَا أَحْبَبْتُہُ: کُنْتُ سَمْعَہُ الَّذِی یَسْمَعُ بِہِ، وَ بَصَرَہُ الَّذِی یُبْصِرُ بِہِ، وَ یَدَہُ الَّتِی یَبْطِشُ بِهَا، وَرِجْلَہُ الَّتِی یَمْشِیْ بِهَا، وَإنْ سَأَلَنِی لَأُعْطِیَنَّہُ وَلَئِنْ اسْتَعَاذَنِی لَأُعِیْذَنَّہُ.

پس جب اس کو محبوب بنا لیتا ہوں تو میں اس کے کان ہو جاتا ہوں جن سے وہ سنتا ہے۔ اس کی آنکھ بن جاتا ہوں جس سے دیکھتا ہے۔ اس کے ہاتھ بن جاتا ہوں جن سے پکڑتا ہے۔ اس کے پاؤں بن جاتا ہوں جن کے ساتھ چلتا ہے اور اگر وہ محبوب بندہ مجھ سے سوال کرے گا تو میں اسے ضرور بالضرور مطلوبہ چیز دوں گا اور اگر مجھ سے پناہ طلب کرے گا تو ضرور بالضرور اس کو پناہ اور تحفظ مہیا کروں گا۔‘‘

 امام ابنِ حجر عسقلانی اور دیگر ائمہِ حدیث سے مروی حدیثِ مبارکہ میں یہ کلمات بھی منقول ہوئے ہیں۔

وَلِسَانَہُ الَّذِي یَتَکَلَّمُ بِہِ.

 ابن حجر عسقلانی، فتح الباری، 11: 344

ابن رجب حنبلی، جامع العلوم والحکم، 1: 359

أبو نعیم، حلیۃ الاولیاء، 10: 82

بیهقی، کتاب الزھد الکبیر، 2: 270، رقم: 698

 


Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Online People

Blog Archive

Blog Archive