صبا پیغام لے جا نا بنامِ ساقیِٔ کوثر
کہ تشنہ لب ہے اب تک اک غلام ِساقیِٔ کوثر
وہی ایمائے مئے نوشی وہی بخشش وہی رحمت
نہ بدلا ہے نہ بدلے گا نظام ِ ساقیِٔ کوثر
ہمیں مے سے نہیں رغبت غرض کیا جامِ دنیا سے
ہمیں لایا ہے مے خانے میں نام ِساقیِٔ کوثر
میرے ساقی کی عظمت نے بڑھا دی عظمتِ انسان
فرشتوں سے بھی افضل ہے مقام ِ ساقیِٔ کوثر
ہوا مقبول خدمت میں جواباً رحمتیں آئیں
خدا کے پاس جب پہنچا سلام ِساقیِٔ کوثر
نہ سجدہ ہی کیا ہم نے نہ ساقی کے قدم چومے
جھکا کر دل کیا ہے احترام ِساقیِٔ کوثر
شفا وہ دن بھی آئے وہ پلائے اپنے ہاتھوں سے
کہ سنتے آئے ہیں مدت سے نام ِ ساقیِٔ کوثر
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You