Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

7/6/22

انسان اللہ تعالی کا خلیفہ ہے | ادراک | صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی

صاحبو ! آپ پوری طرح سے ایک پہیلی ہیں۔

کوئی حادثاتی زندگی نہیں ہے۔ وہ جسے آپ حادثہ سمجھ رہے ہوتے ہیں وہ بھی کچھ ایسا حادثہ نہیں ہوتا ۔۔۔بس جسے آپ حادثہ کہہ رہے ہوتے ہیں اسکے متعلق جزئیات کا مکمل ادراک نہیں رکھتے۔۔اور اپنی اس لاعلمی کے باعث اسے حادثہ کہہ دیتے ہیں۔۔۔

فطرت کے جزئیات میں ہم آہنگ کمال کے پیچھے ایک ریاضی دان ہے جو میری شریانوں کے اندر ناچنے اور گھومنے والے خلیوں میں اپنی محبت ڈالتا ہے اور مٹی کے سانچے میں، مشت خاک میں روح پھونک دیتا ہے۔۔۔ غلاظت سے لُتھڑی خاک میں روشنی ڈال دیتا ہے اور میری داستان کو رحمت کے قلم سے لکھتا ہے۔

وہ جو سمندروں کی گہرائیوں ، ستاروں کی کہکشاؤں ، پہاڑوں کی چوٹیوں اور صحراؤں کی وسعتوں اور نہ جانے کیا کیا بنانے کے بعد محسوس کرتا ہے کہ یہ دنیا آپ کے اور میرے بغیر نامکمل ہو گی۔۔۔ خلیفہ ۔۔۔

انسان ۔۔

آپ زمین پر خدا کی خوبصورتی کا عکس ہیں۔ آپ اُس سے کہیں زیادہ خوبصورت ہیں جس کے بارے میں روزانہ آپ کو آئینہ آگاہ کرتا ہے۔۔

آپ فنا کی مٹی میں رکھی ہوئی ایک لازوال بقا ہیں۔

آپ محدود حساب کے ساتھ اپنی قیمت لگاتے ہیں۔۔۔

دعا گو و دعا جُو

صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی

 

Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Online People

Blog Archive

Blog Archive