Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

8/23/22

علم نحو | عربی قواعد | نحو کا موضوع | علم نحو کیا ہے | what is ilm e nahw عربی گرامر | Arabic Grammar



 

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

علم نحو

درس اول

تعریف:

نحو کا لغوی معنی طرف، کنارہ یا قصد کرنا ہے۔

اصطلاح میں اس سے مراد ہو علم ہے جس میں ایسے اصول اور قوانین بیان کیے جائیں جن کے ذریعہ معرب اور مبنی ہونےکے اعتبار سے اسم، فعل اورحرف کے آخر کے حالات جاننے اور انہیں ایک دوسرے کے ساتھ ترکیب دینے کی کیفیت معلوم ہو۔

وجہ تسمیہ:

1: چونکہ نحو کا لغوی معنی طرف، کنارہ یا قصد کرنا ہے اور اس علم میں کلمہ کے آخری حرف کے بارے میں ہی بحث ہوتی ہے۔

2: اس علم کے ذریعہ متکلم ، مفرد اور مرکب ہونے کے اعتبار سے کلمہ اور کلام ہی کا قصد کرنا ہے۔

3: جس نے سب سے پہلے اس علم کے قواعد مرتب کرنے کا ارادہ کیا اس نے ’’نَحَوْتُ‘‘  کا لفظ استعمال کیا، جس کا معنی ہے ’’ میں نے ارادہ کیا‘‘ اس لیے اس علم کا نام نحو پڑ گیا۔

موضوع:

اس علم کا موضوع(موضوع وہ ہوتا ہے جس کے عوارضِ ذاتیہ کے متعلق کسی علم میں بحث کی جائے) کلمہ اور کلام ہے۔

فائدہ:

فائدہ اس علم کا یہ ہے کہ انسان عربی عبارت لکھنے اور گفت گو کرنے میں ہر قسم کی ترکیبی غلطیوں سے محفوظ رہے۔

کلمہ اور جملہ کی اقسام ۔۔۔

Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Online People

Blog Archive

Blog Archive