افراد کے اعتبار
سے اسم کی اقسام
افراد کے اعتبار سے اس کی تین قسمیں ہیں: (۱) واحد(۲) تثنیہ(۳) جمع
1: واحد : وہ اسم ہے، جو ایک فرد ( شے
) پر دلالت کرتا ہے۔ جیسے شَارِع
(راستہ) قَصْر
(محل)، جَبَل
(پہاڑ)، عَامِل
(مزدور )
علم النحو کے مکمل اسباق کے لیے کلک کریں
۲- تثنیه
: وہ
اسم ہے، جو دوافراد( دو چیزوں )پر دلالت کرتا ہے اور یہ واحد کے آخر میں( الف ساکن)
اور (نون مکسور) یا (یائے ساکن) اور( نون مکسور
)لگانے سے بنتا ہے۔ جیسے شَارِعَانِ
(دو راستے)، قَصْرَانِ
(دو محل )، جَبَلانِ
( دو پہاڑ )رَجُلَيْنِ
( دومرد )
3: جمع: وہ اسم ہے، جو دو
سے زیادہ افراد پر دلالت کرتا ہے۔ جیسے اَشْجَار
(بہت سے درخت)، قُصُوْر
(بہت سے محل)، شَوَارِع
( بہت سے راستے) جِبَال
(بہت ے پہاڑ)
جمع کی اقسام:
اس کی دوقسمیں ہیں:۱۔ جمع سالم ۲۔
جمع مکسر
علم النحو کے مکمل اسباق کے لیے کلک کریں
1:جمع سالم:
وہ جمع ہے جس کے واحد سے جمع بناتےوقت
واحد کا صیغہ سلامت رہتا ہے ۔صرف اس کے آخر میں کچھ حروف بڑھا دیے جاتے ہیں۔ جیسے عَامِل
سے عَامِلُونَ (بہت سے مزدور) اور عَامِلَۃ
سے عَامِلَات ( بہت ہی مزدور عورتیں )
2: جمع مکسر:
وہ جمع ہے، جس کے واحد سے جمع بناتے وقت
واحد کا صیغہ سلامت نہیں رہتا اس کی بناوٹ ٹوٹ جاتی ہے۔ سے رَجُل
سے رِجَال، کِتَاب
سے کُتُب، شَجَر
سے أَشْجَار
جمع سالم کی اقسام
اس کی دوقسمیں ہیں:ا۔ جمع مذکر سالم ۲۔
جمع مونث سالم
1: جمع مذکر سالم : وہ جمع ہے، جو دو سے زیادہ مذکر افراد پر
دلالت کرتی ہے، یہ واحد کے آخر میں (واؤ ساکن ، نون مفتوح )یا (یائے ساکن ، نون
مفتوح) لگانے سے بنتی ہے۔ جیسے عَاقِل
(عقل مند ) سے عَاقِلُوْن
، عَالِم سے عَالِمِیْنَ
شرائط
: یہ جمع ، ذکر ذوی العقول کے علم
( نام ) یا مذکر ذوی العقول کی صفت سے بنتی ہے۔جیسے محمد
سے محمدُوْنَ، عَامِل
سے عَامِلُوْنَ، عَاقِل
سے عَاقِلُوْنَ
2: جمع مونث سالم : وہ
جمع ہے، جو دو سے زیادہ مونث افراد پر دلالت کرتی ہے، اور یہ واحد کے آخر سے( ۃ)ہٹا
کر اس کی جگہ (ا ت) لگانے سے بنتی
ہے۔ جیسے مُسْلِمَة
سے مُسْلِمَات،
شَجَرَة سے
شَجَرَات
شرائط : یہ
جمع مؤنث ذوی العقول کے علم اور صفت یا غیر ذوی العقول کی صفت سے بنتی ہے۔ جیسے زَیْنَبُ
سے زَیْنَبَات،
عَامِلَۃ سے
عَامِلَات، شَامِخَة
سے شَامِخَات
جمع مکسر کی اقسام
اس کی تین قسمیں ہیں: ۱:جمع قلت ۲ جمع کثرت
۳۔ جمع منتہی الجموع
1:جمع قلت:
اس کا اطلاق تین سے لے کر دس تک کے افراد
پر ہوتا ہے۔ جیسے ثَوْب
( کپڑا) سے اَثْوَاب
2: جمع کثرت: یہ
جمع تین سے لے کر غیر محدود افراد کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ جیسے جَبَل
سے جِبَال
(بہت سے پہاڑ )، عِمَاد
سے عُمُد
(بہت سے ستون)۔
3:جمع مُنْتَهَى
الجَمُوْع:
وہ جمع ہے ، جس کی آگے مز ید جمع مکسر نہیں
بن سکتی ، اس کا پہلا اور دوسرا حرف مفتوح ہوتے ہیں اور تیسری جگہ( الف ساکن) اور
اس کے بعد والا حرف مکسور ہوتا ہے۔ جیسے مَسْجِد
سے مَسَاجِدُ
، سَوَار
سے اَسَاوِرُ
(کنگن)
علم النحو کے مکمل اسباق کے لیے کلک کریں
بہت خوب۔
ReplyDeleteThanks so much it help me alot♥️♥️
ReplyDeleteاوزان بھی بتا دیتے ۔
ReplyDelete