Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

11/5/22

مذکر مونث | اسم کی تذکیر و تانیث | مونث کی علامات | Arabic Grammar | tazkeer o tanees

اسم کی تذکیر و تانیث

جنس کے اعتبار سے اسم کی دو قسمیں ہیں : 1:مذکر    2:   مؤنث

مذکر: وہ اسم ہے، جس میں تانیث کی علامت نہیں ہوتی جیسے   رَجُل (آدمی) فَرَس (گھوڑا)

مؤنث:        وہ اسم ہے، جس میں تانیث کی علامت لفظاً یا معنًا ہوتی ہے۔ اس کی تین علامتیں ہیں

1: ‘‘ ۃ  ’’یہ اسماء جامدہ اور صفات دونوں کے ساتھ آتی ہے۔ جیسے غُرْفَۃ (کمرہ) اسم جامد اور شَارِبَۃ (پینے والی) صفت

2: ‘‘الف مقصورہ’’ یہ صفت مشبہ اور اسم تفضیل کی مؤنث کے لیے آتی ہے۔ جیسے عَطْشیٰ (پیاسی عورت) ، حُسْنٰی (سب سے زیادہ خوبصورت عورت)

3؛ ‘‘الف ممدودہ’’  یہ صفت  مؤنث اور اسم کے آخر میں آتی ہے۔ جیسے حَمْرآءُ (سرخ رنگ والی) صَحْرَآءُ (ریگستان)

مؤنث کی اقسام؛

مؤنث کی دو قسمیں ہیں: ۱: حقیقی           ۲: لفظی

حقیقی: وہ مؤنث ہے ، جس کے مقابلے میں نر جاندار ہو۔ جیسے بَقَرَۃ (گائے) ، شَاۃ (بکری)

لفظی: وہ مؤنث ہے، جس کے مقابلے میں نر جاندا رنہ ہو اور اس میں کبھی علامتِ تانیث لفظوں میں ظاہر ہوتی ہے۔ جیسے ظُلْمَۃ (اندھیرا) ، بُشْرٰیٰ (خوش خبری) ، صَحْرَآء: (ریگستان)، اسے قیاسی کہتے ہیں اور کبھی علامت تانیث لفظوں میں ظاہر نہیں ہوتی بلکہ است مؤنث سمجھا جاتا ہے، جیسے اذن (کان) ، شمس (سورج)، دار (گھر) ، اسے مؤنث سماعی کہتے ہیں۔

 

Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Online People

Blog Archive

Blog Archive