Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

11/11/22

ان صحبۃ الاشرار تورث | کشف المحجوب | برے لوگوں کی صحبت | بری صحبت کے اثرات | صوفی کون ہوتا ہے

یہ بات متفق علیہ ہے بلکہ یقینی اور موجودہ دور کے لوگوں کے موافقِ حال ہے جو عام طور پر محبوبانِ بارگاہ کے منکر اور اس کی وجہ یہ ہے کہ رسمی صوفیوں کی مجالس میں عوام بیٹھے اور ان کے ہر کام میں انہیں خیانت نظر آئی اور ان کے زبانوں پر دروغ بے فروغ پایا اور دوسروں کی غیبت کرتے سنا اور ان کے کان دو پیت اور ہزلیات پر لگے  ہوئے دیکھے۔ ان کی آنکھیں لہو و لعب اور شہوت پرستی پر لگی ہوئی دیکھیں اور ان کی تمام تر کوششیں حرام و مشتبہ مال جمع کرنے میں صرف پائیں۔ تو انھوں نے خیال کر لیا کہ صوفی عام طور پر ایسے ہی ہوتے ہیں اور ان کا عمل اور مجاہدہ یہی ہے۔ بلکہ صوفیا کا یہی مذہب ہے۔ حالاں کہ یہ بالکل غلط اور اتہام ہے۔ بلکہ صوفیوں کے تمام افعال اطاہت الہی پر ہیں اور ان کی زبان کلامِ حق اور ثمرِ محبت حق حٓصل کرنے میں کھلتی ہے۔ ان اکے ضمیروں میں خالص محبتِ الہی بھری ہوئی  ہوتی ہے۔ ان کے کان سماعِ حق کے محل اور حقیقت نیوش ہوتے ہیں۔ ان کی آنکھیں مشاہدۂِ جمالِ یار کو کھلی ہوتی ہیں۔ ان کی سعی و کوشش تمام حصول اسرارِ خفیہ پر ہوتی ہے۔ اور وہ رازِ مخفی کے دیکھنے میں مجاہدہ کرتے ہیں۔

        اگر کوئی قوم ایسی ظاہر ہو جائے کہ صوفیاء کے زمرے میں مل کر ان کی سی رفتار و گفتار میں خیانت کرے تو ان کی خیانت کا اثر ان پر پڑے گا نہ ان احرارِ جہان اور سادات ِ زمان پر۔یاد رکھو ! جو شریر لوگوں سے صحبت رکھے گا وہ اپنی شرارتِ نفس کے ماتحت ہو گا اور اگر اس میں بھلائی اور نیکی ہو گی تو وہ اخیار                   کے ساتھ صحبت پسند کرے گا۔

کند ہم جنس باہم جنس پرواز

کبوتر با کبوتر باز با باز

تو ایسے منکر جو خاصانِ بارگاہ سے بد ظن ہو گئے ، وہ مکاروں کی اقتدا میں خراب ہو ئے۔ 

 

Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Online People

Blog Archive

Blog Archive