ہم
تیرے لیے آئے ہیں ہستی میں عدم سے
اے جانِ جہاں اب نہ چھپا خود کو تو ہم سے
اک چشم ِ کرم ہم پہ بھی اے خسروِ خوباں
زندہ
ہے دل و روح تیرے حسن کے دم سے
تم چھوڑ گئے راہ میں اس آبلہ پا کو
روتا ہے ہے لپٹ کر وہ تیرے نقشِ قدم سے
یہ
نورِ ازل سب کے مقدر میں نہیں ہے
ہوتا ہے عطا عشقِ خدا ان کے کرم سے
کیا
تجھ کو بتاوں کہ میں کیا دیکھ رہا ہوں
اٹھتا ہی نہیں اب میرا سر پائے صنم سے
زندہ ہیں ابد تک وہ شہیدانِ محبت
جو قتل ہوئے عشق میں اس ابروئے خم سے
شاید نہ ملا اس کو وہاں وہ شہِ خوباں
روتا
ہوا جاتا تھا علیم اللہ حرم سے
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You