Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

12/8/22

وضو کے فراض | وضو کی سنتیں | وضو کے واجبات | جن سے وضو ٹوٹ جاتا ہے نواقض وضو | وضو کے احکام | wuzu k ahkaam

(الف )            وضو کے چار(4) فرائض ہیں

1:     چہرہ دھونا

2:     کہنیوں تک بازو دھونا

3:     سر کا مسح کرنا

4:     پاؤں دھونا

 

(ب)       وضو کی سنتیں؛ وضو  کی اٹھارہ (18) سنتیں ہیں

1:     دونوں ہاتھوں کو گٹوں تک تین تین بار دھونا۔

2:     بسم اللہ سے وضو شروع کرنا۔

3:     دانتوں میں مسواک کرنا۔ (کم سے کم تین بار دائیں بائیں اوپر نیچے کے دانتوں پر)اگر نہ ہو تو دائیں ہاتھ کی انگلی سے دانتوں کو ملنا

4:     داہنے ہاتھ سے پانی لے کر تین بار کلی  کرنا (روزہ دار نہ ہو تو  غرارہ بھی کریں)

5:     داہنے ہاتھ سے تین بار ناک میں پانی چڑھانا۔علیحدہ علیحدہ چلو بھر کے

6:     مبالغہ کرنا ، کلی میں (غرغرہ کرنا) اور ناک میں پانی چڑھاتے ہوئے ناک کی نرم ہڈی تک پانی لے جانا۔(یہ احکام غیر روزہ دار کے لیے ہیں اگر روزے سے ہیں تو یہ حکم ساقط ہو جائیں گے۔ منہ کے اندر سے اور ناک کے اندر سے  اگلا حصہ دھویا جائے گا۔

7:     داڑھی کا خلال کرنا۔ یعنی انگلیوں کو گلے کی طرف سے داڑھی میں ڈال کر ایسے پھیرنا جیسے کنگھا کرتے ہیں۔

8:     انگلیوں کا خلال کرنا

9:     تین تین بار اعضا کو دھونا

10:   پورے سرکا مسح کرنا

11:   کانوں کا مسح کرنا

12:   کانوں کا مسح اسی پانی سے کرنا جو سر کا مسح کرتے ہوئے ہاتھوں پر بہایا تھا۔

13:   اعضا کو ملنا اور  وضو پَے درپَے کرنا (ایک عضو کے بعد دوسرا عضو فوراً دھونا)

14:   نیت کرنا

15:   تریتب سے وضو کرنا (جیسے قرآن مجید میں اللہ تعالی نے بیان فرمائی ہے)

16:   دائیں طرف سے شروع کرنا (ہر عضو کو دھونے کا آغاز دائیں جانب سے کیا جائے)

17:   انگلیوں کو پوروں کی طرف سے دھونے کا آغاز کرنا اور سر کا مسح پیشانی کی طرف سے آغاز کرنا

18:   گردن کا مسح کرنا

 

.

(ج)       وضو کے آداب : وضو کے چودہ (14) آداب ہیں ۔

1:     اونچی جگہ بیٹھنا

2:     قبلہ کی طرف رخ کر کے بیٹھنا

3:     اپنے غیر سے مدد نہ لینا

4:     دنیوی بات چیت نہ کرنا

5:     دل کے ارادے کے ساتھ زبان کا فعل شامل کرنا یعنی دعا کرنا اور نیت کرتے ہوئے اقرار کرنا

6:     منقول(جو حدیث ِمبارکہ سے ثابت ہوں) دعاوں کا پڑھنا

7:     ہر عضو پر بسم اللہ پڑھنا

8:     سب سے چھوٹی انگلی کو کانوں کے سوراخوں میں داخل کرنا

9:     کھلی انگوٹھی کو گھمانا

10:   دائیں ہاتھ سے کلی کرنا ور ناک میں پانی ڈالنا

11:   بائیں ہاتھ سے ناک صاف کرنا

12:   غیر معذور کے لیے وقت سے پہلے وضو کر لینا

13:   کلمہ شہادت وضو کے بعد پڑھنا

14:   وضو کے بچے ہوئے پانی کو کھڑے ہو کر پینا

 

(د)        وضو کے مکروہات : دوران وضو یہ چھے (6) اعمال کرنے سے وضو مکروہ ہو جاتا ہے (یعنی ثواب میں کمی واقع ہو جاتی ہے)۔

1:     پانی میں اسراف

2:     پانی میں کمی

3:     چہرے پر پانی مارنا یعنی چھینٹے مارنا

4:     دنیاوی بات چیت کرنا

5:     غیر سے مدد لینا بغیر ضرورت کے

6:     نئے پانی سے تین مرتبہ مسح کرنا

 

(ہ)         وضو کو توڑنے والی چیزیں

1:     جسم کے کسی بھی حصے سے خون نکلنا اور بہہ جانا(اگر تھوڑا سا خون نکلا اور اسی جگہ پر جم گیا اور بہا نہیں تو اس سے وضو نہیں ٹوٹے گا)

2:     پیشاب یا پاخانہ کرنے سے یا ہوا خارج ہونے سے

3:     چت لیٹ کر یا پہلو کے بل سو جانے سے

4:     منہ بھر کے قَے آنے سے (اگر تھوڑی تھوڑی قَے آئی اور بہت زیادہ ہو گئی تو بھی وضو ٹوٹ جائے گا)

5:     مسوڑھوں سے خون نکلنے سے اگر تھوک پر غالب ہو  یعنی تھوک کی رنگت سرخ ہو جائے  یا سرخ رنگت گہری ہو جائے۔ اگر زرد رنگ کی تھوک ہو تو وضو نہیں ٹوٹے گا (اگر خون سر یا سینے اور پیٹ سے آئے تو خواہ تھوڑا ہی کیوں نہ ہو وضو ٹوٹ جائے گا)

6:     نماز(رکوع اور سجدہ والی نماز) میں قہقہ لگا کر ہنسنے سے

7:     بیہوشی سے، پاگل پن سے، نشہ کرنے سے

 

 

Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Online People

Blog Archive

Blog Archive