تیری
اک چشم رحمت سے تیرا بیمار بہتر ہے
ہزاروں
طبی نسخوں سے نگاہِ یار بہتر ہے
جگہ
مل جائے گر پاپوش گاہِ یار میں مجھ کو
خوشا
یہ مسندِ طاؤس سے صد بار بہتر ہے
دیا ہے حسنِ کل نے حسن ایسا تیری صورت کو
دیدِ حسنِ یوسف سے تیرا دیدار بہتر ہے
حبیبِ کبریا کے عشق کو دل میں مکیں کر لے
مقدر عالمیں میں گر تجھے درکار بہترہے
مقام
و مرتبہ ساری خدائی میں میرے آقا
تیرا
اِس پار بہتر ہے تیرا اُس پار بہتر ہے
شہنشاہی
سے بڑھ کر ہے تیری پاپوش برداری
سکند
ر سے تیرا اک خادمِ دربار بہتر ہے
میرے
آقا سے خوشبو خلد کی یوں عرض کرتی ہے
ہر
اک خوشبو سے تیرے جسم کی مہکار بہتر ہے
کھلا
اہے ایکم مثلی سے یہ عقدہ ندیم اختر
ہر
اک بہتر سے ذاتِ حق کا وہ شاہکار بہتر ہے
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You