رمضان المبارک کے آداب:
1: بچوں کا
بھی کھانا روزہ داروں سے الگ بیٹھ کر کھلائیں۔
2: لڑائی جھگڑا اور گالی گلوچ سے پرہیز کریں
اور ہمیشہ کے لیے توبہ کریں۔
3: سخت بولنے اور سخت لہجہ اختیار کرنے سے گریز
کریں۔
4: وضو کرتے ہوئے ناک میں پانی نہ چڑھائیں یعنی
صرف آگے سے ناک صاف کریں سانس کے ذریعے اوپر پانی نہ لے کر جائیں۔
5: وضو کے دوران کلی کرتے ہوئے پانی حلق تک نہ
لے کر جائیں صرف منہ کے اگلے حصے کو صاف کریں اگر حلق سے پانی نیچے اتر گیا تو
روزہ ٹوٹ جائے گا (نبی کریم ﷺ نے روزت کی حالت میں دورانِ وضو کلی اور ناک میں
پانی ڈال کر مبالغہ کرنے سے منع فرمایا ہے یعنی غرغرہ کرنے سے اور ناک کی نرم ہڈی
تک پانی پہنچانے سے)
6: رمضان المبارک میں کوئی بھی چیز سرِ عام نہ
کھائیں۔
7: جیسے ہی سحری کا وقت ختم ہو جائے کھانا پینا
چھوڑ دیں ۔
8: افطاری کا وقت ہو جائے توفوراً روزہ افطارکریں دیر نہ کریں ۔
9: نمازوں کی پابندی کریں۔
10: رات کو نمازِ تراویح کا خصوصی اہتمام کریں۔
11: کثرت سے اللہ تعالی کا ذکر کریں۔
12: فضول باتوں اور کاموں سے گریز کریں اور وقت
گزاری کے لیے ایسا کھیل نہ کھیلیں جو اللہ تعالی کے ذکر سے غافل کر دے۔
13: قرآن مجید کی کثرت سے تلاوت کریں۔
14: آخری عشرے میں اعتکاف کا ارادہ کریں اور دس
دن کا اعتکاف کریں۔
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You