Rabi.ul.awal gives us the message of unity, love , forgiveness, determination and devotion

3/9/23

معرب اور مبنی | اعراب کی اقسام | اعراب بالحرکت اعراب بالحرف | عامل کی اقسام | ARABIC GRAMMAR | علم النحو

­معرب اور مبنی کا بیان

اعراب اور بناء کے اعتبار سے کلمہ کی دو اقسام ہیں : 1: معرب     2: مبنی

معرب

معرب وہ کلمہ ہے، جس کا آخر عامل کے بدلنے سے بدلتا رہتا ہے یعنی کبھی اس کے آخر میں زبر ، کبھی زیر اور کبھی پیش ، کبھی جزم اور کبھی ان حرکات کے قائم مقام  (و)،( ا )اور (ی)  آ جاتے ہیں، اسے متمکن بھی کہتے ہیں یعنی وہ کلمہ جو اعراب کو قبول کرتا ہے ۔جیسے قَدِمَ الغَائِبُ (غائب آیا) ، رَایْتُ الغَائِبَ (میں نےغائب کو دیکھا) سَلَّمتُ عَلَی الْغَائِبِ (میں نے غائب کو سلام کیا) ان مثالوں میں غائب اسم معرب ہے  جس کا آخر بدلتا رہا ہے۔

مبنی

مبنی وہ کلمہ ہے جس کا آخر عامل کے بدلنے سے نہیں بدلتا ، ہمیشہ ایک ہی حلات پر رہتا ہے یعنی پیش کی بجائے زبر اور زبر کی بجائے زیر نہیں آتی ۔ جیسے قَدِمَ ھٰذَا زُرْتُ ھٰذَا سَلَّمْتُ عَلٰی ھٰذا  اسے اسم غیر متمکن بھی کہتے ہیں۔

ان مثالوں میں ھٰذا مبنی ہے جو ایک ہی حالت پر قائم ہے۔

اسم مبنی کی اقسام:

اس کی تین اقسام ہیں  : 1: مبنی الاصل  2:مبنی الاصل مشابہ        3: غیر مرکب

مبنی الاصل:

وہ کلمہ ہے جو اصل وضع میں مبنی ہوتا ہے۔ کسی دوسرے کلمہ کی مشابہت کی وجہ سے مبنی نہیں ہوتا ۔ اس کی چار انواع ہیں۔

 1: فعل ماضی    2:امر حاضر معروف        3: تمام حروف  4: جملہ

مبنی الاصل مشابہ:

اس سے مراد وہ اسم غیر متمکن ہے جو مبنی الاصل کے مشابہ ہوتا ہے اور اس کی مشابہت کی چار صورتیں ہیں:

1: وہ اسم تعداد حروف میں  حرف کے مشابہ ہوتا ہے جیسے تُ  ، نَا ۔

2:وہ اسم ، فعل کے قائم مقام ہونے اور عامل کا اثر قبول نہ کرنےمیں مبنی الاصل کے مشابہ ہوتا ہے۔ جیسے نَزَالِ بمعنی اِنْزِلْ(تو اتر)۔

3: وہ اسم اپنا معنی ظاہر کرنے میں حرف کی طرح غیر کا محتاج ہوتا ہے، جیسے اَلَّذِیٓ ھُوَ۔

4:وہ اسم معنی میں مبنی الاصل حرف کے مشابہ ہوتا ہے جیسے  مَتٰی ، اَیٓنَ یہ  أ (حروف استفہام )کےمشابہ ہیں۔

غیر مرکب:

اس سے مراد وہ کلمہ ہے جو ترکیب کلام میں اعراب قبول کرسکتا ہے مگر جب اس کے ساتھ عامل متصل نہ ہو تو مبنی ہوتا ہے جیسے شَجَرٌ قَلَمٌ

مبنی آں باشد کہ ماند برقرار

معرب آں باشد کہ گردد بار بار

یعنی مبنی وہ کلمہ ہوتا ہے جو ہمیشہ ایک ہی حالت پر رہتا ہے اور معرب وہ کلمہ ہوتا ہے جو بار بار بدلتا رہتا ہے۔

اعراب کی اقسام

اعراب کا لغوی معنی ظاہر کرنا ہے، اس سے مراد وہ شئی ہے جس کے ساتھ معرب کا آخر بدلتا رہے۔ زبر ، زیر اور پیش اسے اعراب بالحرکۃ کہتے ہیں۔

اعراب میں اصل تو یہ ہے کہ زبر زیر اور پیش سے ہو مگر کئی کلمات میں ان حرکات کی جگہ  و ا اور ی بھی آ جاتے ہیں۔۔ اور اسے اعراب بالحرف کہتے ہیں۔اسم کا اصل اعراب پیش ، زبر اورر زیر اور فعل کا پیش ، زبر اور جزم ہے۔

معرب کلمات کی حرکات کے نام:

زبر کو نصب ، زیر کو جر ، پیش کو رفع اور حرکت نہ ہونے کو جزم کہتے ہیں جس کلمہ کے آخر میں نصب ہو اسے منصوب  ،جس کے آخر میں جر ہو اسے مجرور ، جس کے آخر میں رفع ہو اسے مرفوع اور جس کے آخر میں جزم ہو اسے مجزوم کہتے ہیں۔ جزم افعال کے ساتھ خاص ہے اور جر اسماء کے ساتھ۔

مبنی کلمات کی حرکات کے نام

زبر کو فتح ، زیر کو کسرہ، پیش کو ضمہ اور حرکت نہ ہونے کو سکون کہتے ہیں ، جس کلمہ کے آخر میں فتحہ ہو اسے مبنی بر فتحہ ، جس کے آخر میں کشرہ ہو اسے مبنی بر کسرہ ، جس کے آخر میں ضمہ ہو اسے             مبنی بر ضمہ اور جس کے آخر میں سکون ہو اسے مبنی بر سکون کہتے ہیں۔

عامل

وہ شئی ہے جو معرب کلمہ کے آخر میں تبدیلی کا باعث بنتی ہے ۔ جیسے جاء الخبَّاز (نانبائی آیا) اس میں جاءَ عامل ہے ، زکا رفع اعراب اور ز محل اعراب ہے۔

عامل کی اقسام:

اس کی دو اقسام ہیں۔ 1: لفظی  2: معنوی

لفظی : جیسے           حروفجارہ  اور حروفِ ناصبہ ۔ یہ عوامل لفظیہ 98 ہیں۔

معنوی: یہ کہ  کلمہ لفظی عامل سے خالی ہو اور یہ صرف دو ہیں: 1:مبتداء کا عامل 2: فعل مضارع جبکہ لفظی عامل سے کالی ہو۔

 

مبنی کلمات: وہ کلمات ہیں جن کا آخر عامل کے بدلنے سے تبدیل نہیں ہوتا ،درج ذیل ہیں۔

1: تمام حروف  2: فعل ماضی کے تمام صیغے 3: امر حاضر معروف  4: فعل مضارع ، جب اس کے آخر میں نون تاکید یا نون ضمیر متصل ہو 5: جملہ

وہ اسماء جو مبنی الاصل کے مشابہ ہونے کی وجہ سے مبنی ہیں ، درج ذیل ہیں :

1: اسم اشارہ 2: اسمائے استفہام 3: اسمائے موصولات 4: اسمائے ضمائر 5:اسمائے افعال 6:اسمائے اصوات 7: مرکبات امتزاجیہ 8: کنایات  9: ظروف مبنیہ

نوٹ مذکورہ اسماء کے علاوہ تمام اسماء معرب ہوتے ہیں ۔

 

Share:

0 comments:

Post a Comment

Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You

Followers

SUBSCRIBE BY EMAILL

Join Forsage

Online People

Blog Archive

Blog Archive