جن چیزوں سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے:
1: جان بوجھ کر کوئی بھی چیز کھانا پینا ۔۔۔۔(اس پر کفارہ لازم آتا ہے)
2: بھول کر کھا رہے ہوں لیکن پھر یاد آ جائے
کہ روزے سے ہیں تو کھانا کھاتے رہنا ۔
3: منہ بھر قے آ جائے یا تھوڑی تھوڑی قے مگر
بہت زیادہ آ جائے تو اس سے بھی روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔
4: وضو اور غسل کے دوران اگرچہ غلطی سے ہی گلے
سے پانی نیچے اتر جائےاس سے بھی روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔اسی طرح پول میں نہا رہے ہیں اور
پانی گلے سے نیچے اتر گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔
5: آنکھوں میں دوا ڈالنا
6: مشت زنی کرنے سے
7: بیوی سے ہم بستری کرنے سے
8: سحری کھا رہے ہیں اور روزے کا وقت شروع ہو
گیا ہے تو بھی کھاتے رہیں تو روزہ نہیں ہو گا اگرچہ ایک منٹ ہی کیوں نا کھایا یا
ایک نوالہ ہی کیوں نا کھایا ہو۔روزہ نہیں ہو گا۔
9: ٹوتھ برش کرنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا ۔
جن چیزوں سے روزہ نہیں ٹوٹتا
1: بھول کر کھا پی لینا اگرچہ پیٹ بھر کر ہی ۔
2: منہ سے خون نکلا اور باہر تھوک دیا
3: سر میں تیل لگانا یا مساج کرنا ۔
4: آنکھوں میں سرمہ لگانا ۔
5: غسل کرنا : دن میں جتنی بار چاہے مرضی کریں۔
6: منہ تھوڑا بہت پانی جمع ہوا اور وہ پانی منہ
کا ہی تھا اگر نگل لیا تو اس سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا
7: انجیکشن لگانے سے
8: خون دینے سے
9: مسواک کرنے سے چاہے عصر کی نماز کے وقت ہی
کیوں نہ کریں روزہ نہیں ٹوٹے گا اسی طرح مسواک خشک لکڑی کی ہے یا 10: تر اور تازہ لکڑی کی ہے تو بھی روزہ نہیں
ٹوٹے گا۔اگرچہ گلے میں مسواک کا ذائقہ
محسوس ہو بھی مگر یہ کہ مسواک کے دوران تھوک یا مسواک کے
ریشے گلے سے نیچے نہ اتارے جائیں اور احتیاط سے کلی کی جائے۔
11: انسولین بھی کوشش کریں روزے کی حالت میں نہ
لگائیں ۔ (بعض علمائے کرام اس پر روزہ نہ ٹوٹنے کا فتوی دیتے ہیں مگر احتیاط بہتر ہے)
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You