اسمائے مبنیہ کا اجمالی تعارف
وہ
اسماء، جن کا اعراب عامل کے بدلنے سے نہیں بدلتا ، درج ذیل ہیں :
اسمائے اشارہ:
وہ اسماء ہیں، جن کے ساتھ کسی معین چیز کی طرف اشارہ کیا
جا تا ہے، جس کی طرف اشارہ کیا جائے ،اسے مُشَار
اِلَیْہ کہتے ہیں۔
مُشَار اِلَیْہ
کے قریب اور بعید ہونے کے اعتبار سے اسم اشارہ کی دو قسمیں ہیں: ا۔اسم اشارہ قریب،
جیسے هَذَا كِتَابٌ
(یہ کتاب ہے )، هٰذِهٖ شَجَرَةٌ
(یہ درخت ہے)۔ ۲۔اسم
اشارہ بعید، جیسے ذٰلِکَ دُوْلَابٌ
(وہ الماری ہے)، تِلْکَ
غُرْفَةٌ (وہ کمرہ ہے )
اسمائے موصولات:
وہ اسماء ہیں ، جوصلہ کے بغیر جملہ کا مکمل جز نہیں
بنتے۔ یہ صلہ جملہ اسمیہ ہوتا ہے یا فعلیہ اور اس میں ایک ضمیر ہوتی ہے جو اسم
موصول کے مطابق ہوتی ہے، اسے ضمیر عائد کہتے ہیں، می درج ذیل ہیں:
مذكر: اَلَّذِی
(جو) اَلَّلذَانِ
(جودو) اَلَّذِيْنَ
(جوسب) مؤنث:اَلَّتِیْ
(جو) اَلَّلتَانِ
(جودو) اَلَّاتِيْ، اَللَّوَاتِيْ، اَللَّاءِ
(جوسب)
اسمائے استفہام:
وہ اسماء ہیں، جن کے ساتھ سوال کیا جا تا ہے۔ جیسے اَیْنَ
(کہاں)، مَتٰی
(کب)، مَنْ
(کون)، مَا(
کیاچیز)
اسمائے
ضمائر: وہ
اسلام میں جو غائب، مخاطب اور متکلم پر دلالت کرتے ہیں۔ جیسے هُوَ
(ره)،اَنْتَ
(تو)، اَنَا
(میں) اسم ضمیر کی دو قسمیں ہیں: 1:منفصل 2: متصل
1:منفصل ( جدا): وہ اسم ضمیر ہے، جسے دوسرے
کلمہ کے ساتھ ملائے بغیر بولا جائے ۔ اس کی دو قسمیں ہیں:1:مرفوع منفصل 2: منصوب منفصل
مرفوع منفصل:
جیسے هُوَ، هُمَا، هُمْ، هِيَ، هُمَا، هُنَّ، اَنْتَ،
اَنْتُمَا، اَنَا، نَحْنُ
منصوب منفصل:جیسے
اِيَّاهُ، اِيَّاهُمَا، اِيَّاهُمْ، اِيَّاهَا، اِيَّاهُنَّ،
اِيَّاكَ، اِيَّاىَ، اِيَّانَا
2:متصل:
وہ اسم ضمیر ہے، جو دوسرے کلمہ کے ساتھ ملائے بغیر نہ بولا جائے ، اس کی تین قسمیں
ہیں:
ا: مرفوع متصل، جیسے تَ،
تُمَا، تُمْ، تِ، تُمَا، تُنَّ وغيره
۲:منصوب متصل،جیسے
نَصَرَهٗ، نَصَرَهُمَا، نَصَرَهُنَّ، نَصَرَكَ، نَصَرَنَا
وغيره
۳۔
مجرور متصل، یہ اسم اور حرف جر کے ساتھ متصل ہوتی
ہیں۔ جیسے، اسم کی مثالیں: كِتَابُهٗ، كِتَابُهُمَا، كِتَابُهُمْ،
كِتَابُهُمَا، كِتَابُهُمْ، كِتَابُهَا، كِتَابُهُمَا، كِتَابُهُنَّ
الخ، حرف کی مثالیں: لَہٗ،
لَهُمَا، لَهُمْ، لَهَا، لَهُمَا، لَهُنَّ، لَكَ، لَكُمَا، لَكُمْ، لَكِ، لَكُمَا،
لَكُنَّ، لِيْ، لَنَا
اسمائے افعال:
وہ اسماء ہیں ، جوفعل کا معنٰی دیں اور اس کی علامتوں
کو قبول نہ کریں۔ جیسے هَیْهَاتَ
(دور ہوا)، دُوْنَکَ
(پکڑ)، بَلْهَ
( چھوڑ )
اسمائے
اصوات: وہ
اسماء ہیں، جو کسی جاندار یا بے جان چیز کی آواز کو ظاہر کرنے کے لیے ہوں یا حیوانات
کو بلانے کے لیے ۔ جیسے اُحْ اُحْ، بَخَّ بَخَّ
(وہ آواز جو خوشی کے وقت نکلتی ہے) نِخْ
نِخْ۔
مرکبات
امتزاجیہ :جیسے سِيْبَوَيْهِ،
اَحَدَ عَشَرَ
کنایات:
وہ اسماء ہیں، جوعد د مبہم یا امر مبہم کو بیان کرنے کے
لیے آئیں۔ جیسے کَمْ، كَذَا، كَاَيِّنْ، كَيْتَ ذَيْتَ
ظروف
مبنیہ: وہ
اسماء ہیں، جو زمان یا مکان پر دلالت کر یں۔ جیسے اِذْ،
اِذَا، قَبْلُ، مَتٰی وغیره
کلمات شرط:
یہ وہ کلمات ہیں جو شرط کا معنی دیتے ہیں اور دو جملوں
پر داخل ہوتے ہیں۔جیسے اِنْ، مَنْ،
مَا وغيره
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You