تعریف
وتنکیر کا بیان
تعریف
وتنکیر کے اعتبار سے اسم کی دوقسمیں ہیں:(۱) نکرہ (۲) معرفہ
ا-نکرہ
نکرہ وہ اسم ہے، جو کسی غیر معین چیز پر دلالت کرے۔ جیسے مَنْزَلٌ
(گھر) حِصَانٌ (گھوڑا)، حِمَارٌ (گدھا)
نکرہ
کی دوقسمیں ہیں: (۱) نکر مخصوصه (۲) نکرہ غیرمخصوصہ
نکر مخصوصہ: اس سے مراد وہ اسم
نکرہ ہے، جسے صفت لگا کر یا کسی دوسرے اسم نکرہ کی طرف مضاف کر کے خاص کیا جائے ۔
جیسے قَصْرٌ رَفِيْعٌ (بلند محل)، رِيْشُ قَلَمٍ ( قلم کانب)
نکرہ
غیر مخصوصہ: وہ اسم نکرہ
ہے، جو اضافت اور صفت سے خاص نہ کیا جائے۔ جیسے زَهْرَةٌ
(پھول) بَحْرٌ (سمندر)
۲-معرفہ:
وہ اسم ہے جو کسی معین شئے پر دلالت کرے۔ جیسے محمد، اِلدُّرَجُ
(دراز)
معرفہ
کی اقسام
اسم معرفہ کی سات اقسام ہیں:
1۔علم
2۔ ضمیر
3۔اسم
موصول
4۔اسم
اشارہ
5۔ معرف باللام
6۔
معرف بالاضافة
7۔ معرف بالنداء
۱۔علم: وہ اسم معرفہ ہے، جو کسی معین شخص، مکان ،حیوان یا کسی
اور چیز کا نام ہو۔ جیسے على،
عائشة، لندن
۲۔ضمیر: وہ اسم معرفہ ہے، جو متکلم مخاطب یا غائب پر دلالت کرے۔ جیسے
اَنَا (
میں )، اَنْتَ (تو)، هُوَ (وه)
۳۔اسم
موصول: وہ اسم معرفہ ہے،
جسے صلہ ( بعد میں آنے والے جملہ ) کے ساتھ معین
کیا جائے۔ جیسے
اَلَّذِیْ، اَلَّتِيْ
۴۔اسم
اشارہ: وہ اسم معرفہ ہے، جس
سے کسی معین چیز کی طرف اشارہ کیا جائے ۔ جیسے هٰذَا (بی)، ذٰلِکَ (وه)
۵۔معرف
باللام: اس سے مراد وہ اسم
نکرہ ہے، جس پر الف لام داخل ہو۔ جیسے اَلْكِتَابُ، اَلْمِصْبَاحُ
۶۔معرف
بالا ضافة : اس سے مراد وہ اسم
نکرہ ہے، جسے اسم معرفہ کی طرف مضاف کیا جائے ۔جیسے فِنَاءُ الْمَدْرَسَةِ (مدرسہ کا میدان
)
۷۔معرف
بالنداء: اس سے مراد وہ اسم
نکرہ ہے، جسے حرف ندا کے ساتھ متعین کیا جائے ۔ جیسے یَا رَجُلُ