مرفوعات ،منصوبات اور مجرورات کا بیان
جملہ خواہ اسمیہ ہو یا فعلیہ ، اس کے اصلی جز صرف دو ہیں :
1: مسند الیہ
2: مسند
ان کے علاوہ جو کچھ ہوتا ہے خواہ جار مجرور ہو یا ظرف، انہیں متعلقات جملہ کہتے ہیں، ان میں بعض مرفوع ، بعض منصوب اور بعض مجرور ہوتے ہیں، ان کی تفصیل درج ذیل ہے:
1: مرفوعات
2: منصوبات
3: مجرورات
مرفوعات
ان سے مراد آٹھ چیز میں ہیں ، جومرفوع پڑھی جاتی ہیں:
1 : مبتدا
2: خبر
3: فائل
4: نائب الفاعل
5: افعال ناقصہ کا اسم
6: حروف مشبہ بالفعل کی خبر
7: ماولا مشابہ لیس کا اسم
8: لانفی جنس کی خبر
منصوبات
ان سے مراد وہ بارہ چیز میں ہیں جو منصوب ہوتی ہیں:
1: مفعول به
2: مفعول مطلق
3: مفعول فیہ
4: مفعول لہ
5: مفعول معه
6: حال
7: تمیز
8: مستثنیٰ
9: افعال ناقصہ کی خبر
10: حروف مشبہ بالفعل کا اسم
11: ماولا مشابہ بلیس کی خبر
12: لا نفی جنس کا اسم
مجرورات
ان سے مراد وہ دو چیز میں ہیں ، جو مجرور ہوتی ہیں:
1: مضاف الیہ
2: مجرور بحرف جر
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You