جانے
اس دل کا کیا ہو گا
تیرا
وعدہ اگر وفا ہو گا
ہم
نہ باز آئیں گے محبت سے
جان
جائے گی اور کیا ہو گا
حشر
میں میرا حشر کیا ہو گا
تیری
جانب اگر خدا ہو گا
بے
سبب تو نہیں تڑپ دل کی
تیرے
رخ سے نقاب اٹھا ہو گا
تیری
بیداد میری خاموشی
حشر
میں اس کا فیصلہ ہو گا
تیرا
غم یہ سمجھ کے سہتا ہوں
میری
قسمت ہی میں لکھا ہو گا
تیری
مہندی میں اتنا رنگ کہاں
خونِ
عاشق ملا ہوا ہو گا
ان
کے در کا ہے یہ نشان عالم
در
پہ میلہ سا اک لگا ہو گا
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You