افعال مقاربہ و رجاء و شروع
ان سے مراد وہ افعال ہیں جو کَانَ کی طرح اسم کو
رفع اور خبر کو نصب دیتے ہیں، ان کی خبر ہمیشہ فعل مضارع ہوتی ہے اور محلا منصوب ۔
جیسے کَادَ الْجَوُّ یَعْتَدِلُ (قریب ہے کہ فضا
معتدل ہو جائے)
یہ
تین طرح کے ہیں :
۱: افعال مقاربہ
۲: افعال رجاء
۳: افعال شروع
1: افعال
مقاربہ: وہ افعال ہیں جو اپنے اسم کی خبر کے قریب ہی واقع ہونے پر
دلالت کریں۔ جیسے یَکادُ الْبَرْقُ یَخْطَفُ
أَبْصارَهُمْ (قریب ہے کہ چمک ان کی نگاہوں کو اچک لے ) ، کَرُبَ الشِّتَاءُ یَنْقَضِیْ (قریب ہے کہ
سردی ختم ہو جائے) اَوْشَکَ الْمَالُ اَنْ
یَّنْفَدَ (قریب ہے کہ مال ختم ہو جائے)
نوٹ :کَادَ اور کَرُبَ کی خبر اکثر بغیر اَنْ کے آتی ہے اور اَوْشَکَ کی خبر کے ساتھ اکثر اَنْ آتا ہے۔
۲: افعال رجا: وہ افعال ہیں جو اپنے اسم کی خبرکے
واقع ہونے کی امید پر دلالت کرتے ہیں اور وہ یہ ہیں : عَسٰی ، حَرَی ، اِخْلَوْلَقَ
عَسٰی:
یہ فعل جامد ہے: سوائے ماضی کے اور کوئی صیغہ اس سے نہیں آتا اوراس کی خبر کے
ساتھ اکثر ان آتا ہے۔ جیسے عَسٰى رَبُّكُمْ اَنْ یَّرْحَمَكُمْ (امید ہے کہ تمہارا رب تم پر رحم فرمائے گا)
حَرٰی اور اِخْلَوْلَقَ: ان کی خبر کے ساتھ ان کا لانا واجب ہے۔ جیسے اِخْلَوْلَقَ الْھَوَآءُ اَنْ یَعْتَدِلَ (امید ہے کہ ہوا معتدل ہو جائے)، حَرٰی الْغَائِبُ اَنْ یَحْضُرَ (امید ہے کہ غائب حاضر ہو جائے)
نوٹ:
۱۔ ان کی خبر واحد ، تثنیہ ، جمع اور تذکیر و تانیث میں ان کے اسم کے مطابق ہوتی
ہے ۔
کبھی کَادَ کی خبر کے ساتھ ان آجاتا ہے جیسے کَادَ الْمَطَرُ اَنْ یَنْقَطِعَ اور عَسٰی کی خبر سے ان حذف ہو جاتا ہے مگر عَسٰیکی
خبر پر ان لانا اور کَادَ کی خبر سے اس کا حذف کرنا بہتر ہے۔
۲: افعال رجا کبھی تامہ بھی ہوتے ہیں، صرف فاعل کے ساتھ مل
کر مکمل جملہ بن جاتے ہیں، خبر کی ضرورت نہیں ہوتی ، اس وقت ان کا فاعل مصدر مؤول
ہوتا ہے۔ جیسے عَسٰی اَن یَقُوْمَ ، اِخْلَوْلَقَ
اَن یَاتِیْ
۳: افعال شروع: وہ افعال ہیں جو اپنے اسم کی خبر کی ابتداء پر دلالت کرتے ہیں اور وہ یہ ہیں
: شَرَعَ اِنْشَاءَ اَخَذَ طَفِقَ جَعَلَ
عَلَقَ قَامَ اَقْبَلَ ھَبَّ
ان کی خبر بھی فعل مضارع ہوتی ہے اور اس کے ساتھ اَن کا لگانا ممنوع ہے۔ جیسے طَفِقَ الْجَیْشُ یَتَحَرَّکُ (لشکر حرکت کرنے
لگا )، جَعَلَ الرَّعْدُ یَقْصِفُ (بجلی کڑکنے لگی
) ، اَخَذَ الْمَطَرُ یَنْزِلُ(بارش برسنے لگی)
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You