لفظ
میں آپﷺ کے شایان کہاں سے لاؤں
نعت
کہنے کا میں عرفان کہاں سے لاؤں
لوگ
کہتے ہیں کروں آپﷺ کی مدحت آقا
میں
بھلا لہجہ ءِیزدان کہاں سے لاؤں
آپﷺ
کی نعت تو لکھتا ہوں مگر سوچتا ہوں
میں
بھلا دوسرا قرآن کہاں سے لاؤں
دل
تو کہتا ہے لکھوں آپ ﷺکی تعریف مگر
میں
ابو طالب کا قلمدان کہاں سے لاؤں
آپﷺ
کی آل کی پہچان نہیں دنیا کو
دیدہ
ءِ بو ذر و سلمان کہاں سے لاؤں
آپ
ﷺکے حکم کو جو حکم خدا مانتے ہیں
آج
میں ایسے مسلمان کہاں سے لاؤں
آج
بھی آتی ہے توحید کے پردے سے صدا
مصطفے
ﷺسا کوئی مہمان کہاں سے لاؤں
تیرے
کہنے سے جو عمرا ن کا انکار کروں
پھر
محمد ﷺکا نکاح خوان کہاں سے لاؤں
کھو
گیا عشق محمدﷺ میں بڑی دیر ہوئی
اپنا
دل ڈھونڈ کے رحانؔ کہاں سے لاؤں
0 comments:
Post a Comment
Please Give Us Good Feed Back So that we can do more better for man kind. Your Comments are precious for US. Thank You